پشاور: ٹریفک اہلکاروں کی محنت کش کو گاڑی کیساتھ لٹکا کرلے جانے کی ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
پشاور میں ٹریفک اہلکاروں کی محنت کش کو گاڑی کیساتھ لٹکا کر لے جانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق تجاوزات کے خلاف آپریشن میں ریڑھی بان کو حراست میں لینے کے دوران واقعہ پیش آیا۔
ٹریفک اہلکار گاڑی کیساتھ غریب محنت کش کو زبردستی گھسیٹتے ہوئے لے گئے،
غریب محنت کش کیساتھ غیر مناسب رویے پر چیف ٹریفک پولیس آفیسر نے نوٹس لے لیا اور ٹریفک وارڈن کو معطل کردیا۔
اس کے علاوہ اہلکار کے خلاف محکمانہ کارروائی کا حکم بھی دے دیا گیا۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
جو روٹ نے کرکٹ فینز کے دل جیت لیے، نابینا مداح سے ملاقات کی ویڈیو وائرل
لندن:انگلش کرکٹر جو روٹ نے 12 سالہ نابینا مداح روی سے ملاقات کر کے شائقین کے دل جیت لیے۔
ایجبسٹن ٹیسٹ کے چوتھے روز سابق انگلش کپتان جو روٹ ننھے مداح روی سے خصوصی طور پر ملنے آئے جہاں انہوں نے اسے دستخط شدہ انگلینڈ کی شرٹ اور گلوز تحفے میں دیے اور ایک جذباتی پیغام بھی لکھا ’’اس کھیل سے لطف اندوز ہوتے رہو، اور سپورٹ کا شکریہ‘‘۔
روی پیدائشی طور پر بینائی سے محروم کرکٹ کے پرجوش مداح ہیں جو اسٹیڈیم میں باقاعدگی سے میچ دیکھنے آتے ہیں۔
اس موقع پر روی اور جو روٹ کے درمیان دلچسپ مکالمہ بھی ہوا، روی نے جو روٹ سے سوال پوچھا کہ "کیا آپ کو 400 سے زیادہ کا ہدف چیس کرنے کا اعتماد ہے؟"
جو روٹ نے مسکراتے ہوئے جواب دیا "یہ تکبر نہیں، مگر ہاں، ہمیں پورا یقین ہے۔ ہم کوشش ضرور کریں گے۔ ہمارے پاس زبردست فارم میں کئی کھلاڑی ہیں اور ہم پُراعتماد ہیں کہ ہم کچھ بھی حاصل کر سکتے ہیں۔"
روی نے پھر شرارتی انداز میں پوچھا "اگر آخری دن ہدف 600 سے بھی اوپر ہو تو؟" جس پر روٹ نے ایک لمحہ ضائع کیے بغیر کہا کہ تو پھر؟ صرف 6 رنز فی اوور ہی تو ہیں... ہم ضرور کوشش کریں گے!"۔
واضح رہے کہ دوسرے ٹیسٹ میں بھارت نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 608 رنز کا ہدف دیا ہے جبکہ آج میچ کا پانچواں اور آخری دن ہے، بھارت کی میچ پر گرفت مضبوط نظر آرہی ہے۔