سینیٹ الیکشن میں خیبر پختونخوا کیساتھ زیادتی کی گئی‘پروفیسر ابراہیم
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا جنوبی پروفیسر محمد ابراہیم خان نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں خیبر پختونخوا کے ساتھ زیادتی کی گئی۔ ایک سال تک صوبے کو سینیٹ میں نمائندگی سے محروم رکھا گیا۔ دیگر جماعتوں میں سینیٹ نشستوں کی بندربانٹ ایک جماعت کے ساتھ زیادتی اور عوام کے مینڈیٹ کی توہین ہے۔ خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع میں ایک بار پھر لاشیں گرانے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔ لوگوں کو ذبح کرکے اور گولیاں مار کر لاشوں کو پھینکا جا رہا ہے۔ جنوبی اضلاع عملاً دہشت گردوں کے حوالے ہیں، حکومت کی رِٹ نظر آرہی ہے نہ ہی دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے کے لیے کوئی تیار ہے۔ میر علی، تیراہ اور دیگر علاقوں میں عوام نے فوجی آپریشن اور علاقے سے انخلا کے فیصلے کو مسترد کردیا ہے۔ حکومت بھی اور ادارے بھی فوجی آپریشن کے فیصلے سے باز آجائیں۔ شمالی وزیرستان میں 2007 اور 2014 آپریشن ہوچکے ہیں لیکن امن نہ آسکا، 2025 کے آپریشن کے بعد امن کی کیا ضمانت ہے؟ خیبر پختونخوا کے کسی حصے میں فوجی آپریشن کی حمایت نہیں کرتے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دارالعلوم الاسلامیہ بیرون ہوید گیٹ بنوں میں جماعت اسلامی خیبر پختونخوا جنوبی کے صوبائی ذمے داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں صوبائی سیکرٹری جنرل محمد ظہور خٹک، نائب امرا مولانا محمد تسلیم اقبال، حاجی اختر علی شاہ، الخدمت فاونڈیشن خیبر پختونخوا جنوبی کے نائب صدر جلال شاہ اخوند اور سیکرٹری اطلاعات محمد جبران سنان بھی شریک تھے۔ اجلاس میں صوبے کی عمومی صورتحال، امن و امان اور دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس سے خطاب میں صوبائی امیر پروفیسر محمد ابراہیم خان نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت نے سوات واقعے میں انتہائی بے حسی اور مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا ہے۔ اسلام آباد پر چڑھائی کے لیے سارا سازو سامان دستیاب تھا لیکن سیلاب سے لوگوں کو نکالنے کے لیے نہ حکومت کے پاس کچھ تھا، نہ ہی ریسکیو 1122کے پاس مناسب سامان تھا۔ حکومتی نا اہلی کی وجہ سے قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوگئیں۔ انہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان اور تیراہ کی طرح صوبے کے باقی حصوں میں بھی عوام حکومتی فیصلے کے خلاف سڑکوں پر آئیں گے۔ صوبے کے عوام کو فوجی آپریشن کا فیصلہ قبول نہیں۔ اس کے خلاف بھر پور مزاحمت کریں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا فوجی آپریشن
پڑھیں:
خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔