ویان ملڈر نے برائن لارا کا ایک اننگز میں 400 رنز کا ریکارڈ توڑنے کا موقع خود چھوڑ دیا، جانیں کیوں؟
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
زمبابوے کے خلاف جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں تاریخی کارکردگی دکھانے والے جنوبی افریقہ کے کپتان ویان ملڈر نے دنیا کے عظیم بلے باز برائن لارا کا 400 رنز کا ریکارڈ توڑنے کا موقع جان بوجھ کر چھوڑ دیا۔
ویان ملڈر نے ناقابلِ شکست 367 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 49 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے، اور وہ صرف 33 رنز کی دوری پر تھے کہ انہوں نے ٹیم کی اننگز ڈکلیئر کرنے کا فیصلہ کر لیا، حالانکہ وہ باآسانی تاریخ رقم کرسکتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: برائن لارا کا ریکارڈ 21 سال بعد ٹوٹ سکتا تھا، مگر ’چوکرز‘کے غلط فیصلے نے موقع گنوا دیا؟
میچ کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے ویان ملڈر نے کہا ’سچ پوچھیں تو میں نے کبھی خواب میں بھی ڈبل سنچری کا نہیں سوچا تھا، ٹرپل سنچری تو بہت دور کی بات ہے۔ میرے لیے سب سے اہم بات یہ ہے کہ ٹیم کو کامیابی کی پوزیشن میں لا سکوں۔‘
انہوں نے کہا کہ برائن لارا ایک لیجنڈ ہیں اور ان کا ریکارڈ ویسا ہی رہنا چاہیے جیسے انہوں نے بنایا تھا۔ ’میں نے کوچ شکری کونراڈ سے بات کی اور یہی طے کیا کہ لیجنڈز کا ریکارڈ انہی کے پاس رہنا چاہیے۔ لارا کا 400 رنز کا ریکارڈ ویسا ہی خاص ہے جیسا وہ خود ہیں۔‘
یہ بھی پڑھیں: گریٹ برائن لارا نے پاکستان کے کس کھلاڑی کو خطرناک ترین بولر قرار دیا؟
ویان ملڈر کی اس اننگز نے جنوبی افریقہ کے لیے ٹیسٹ تاریخ کا نیا باب رقم کیا ہے، کیونکہ یہ جنوبی افریقہ کی جانب سے سب سے بڑی انفرادی ٹیسٹ اننگز ہے، جو ہاشم آملہ کے 311 رنز ناٹ آؤٹ کے ریکارڈ سے بھی بڑی ہے۔
ٹیسٹ کرکٹ کی چند بڑی اننگز
400 رنز ناٹ آؤٹ – برائن لارا (ویسٹ انڈیز) بمقابلہ انگلینڈ، 2004
380 – میتھیو ہیڈن (آسٹریلیا) بمقابلہ زمبابوے، 2003
375 – برائن لارا (ویسٹ انڈیز) بمقابلہ انگلینڈ، 1994
374 – مہیلا جے وردھنے (سری لنکا) بمقابلہ جنوبی افریقا، 2006
367 ناٹ آؤٹ – ویان ملڈر (جنوبی افریقا) بمقابلہ زمبابوے، 2025
ویان ملڈر نے یہ بھی تسلیم کیا کہ جب انہوں نے جنوبی افریقہ کے لیے کرکٹ کا آغاز کیا، تب وہ خود کو اس معیار کا کھلاڑی نہیں سمجھتے تھے، لیکن وقت کے ساتھ انہوں نے بہت کچھ سیکھا۔
یہ بھی پڑھیں: آنے والے دنوں میں شبمن گل کی کرکٹ پر حکمرانی ہوگی میری بات لکھ لیں، برائن لارا
انہوں نے کہا کہ انگلینڈ میں کھیلنے کا تجربہ میرے لیے بہت فائدہ مند رہا۔ وہاں میں نے اپنی خامیوں کو پہچانا اور جانا کہ مجھے کس طرز کا بلے باز بننا ہے۔
ایک موقع پر جب وہ 247 پر کھیل رہے تھے، تو ایک نو بال پر بولڈ ہو گئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ اس لمحے بہت منفی خیالات آ رہے تھے، لیکن انہوں نے خود کو سنبھالا، گانا گنگناتے رہے، اور اپنی موجودگی کو برقرار رکھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
400 رنز برائن لارا جنوبی افریقہ ریکارڈ زمبابوے ویان ملڈر ویسٹ انڈیز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: برائن لارا جنوبی افریقہ ریکارڈ زمبابوے ویان ملڈر ویسٹ انڈیز جنوبی افریقہ ویان ملڈر نے برائن لارا کا ریکارڈ انہوں نے لارا کا یہ بھی
پڑھیں:
گوگل جیمنائی نے پہلی بار چیٹ جی پی ٹی کو پیچھے چھوڑ دیا
گوگل جیمنائی نے پہلی بار چیٹ جی پی ٹی کو پیچھے چھوڑ دیا۔ گوگل کا نیا امیج ایڈیٹنگ ماڈل نینو بنانا وائرل ہونے کے بعد جیمنائی ایپ اسٹور کے چارٹس میں سرفہرست ہے۔
امریکا، کینیڈا، برطانیہ اور جرمنی میں گوگل جیمنائی اب نمبر ون پر ہے جبکہ اوپن اے آئی کا چیٹ جی پی ٹی دوسرے نمبر پر آگیا، جولائی میں گوگل جیمنائی کے ماہانہ صارفین کی تعداد 450 ملین تک پہنچ گئی تھی جو اب مزید بڑھ گئی ہے، اسی دوران نینو بنانا ماڈل، جسے باضابطہ طور پر جیمنائی 2.5 فلیش امیج جنریشن کہا جاتا ہے، اس کو 500 ملین سے زائد بار استعمال کیا گیا۔
یہ فیچر خاص طور پر آئی فون صارفین میں مقبول ہوا اور جیمنائی کو امریکا اور برطانیہ میں ایپل کے فری ایپس چارٹ پر سب سے اوپر پہنچا دیا، وہاں یہ چیٹ جی پی ٹی اور دیگر مقبول ایپس جیسے تھیڈز اور ٹی مو کو پیچھے چھوڑ چکی ہے۔
گوگل نے 26 اگست کو جیمنائی اپ ڈیٹ کا اعلان کرتے ہوئے اسے اسٹیٹ آف دی آرٹ قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ یہ ماڈل ایسے کام کرسکتا ہے جو حریف کمپنیوں کے لیے اب بھی چیلنج ہیں۔
اس فیچر کے ذریعے صارفین ایک ہی کردار کو مختلف تصاویر میں برقرار رکھ سکتے ہیں، ایک سے زائد تصاویر کو ملا سکتے ہیں اور مخصوص زبان یا پرومٹ کے ذریعے تبدیلیاں کرسکتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق نینو بنانا کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ یہ نئی تصاویر بنانے کے بجائے پہلے سے موجود تصاویر کو حقیقت کے قریب ایڈٹ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، مشہور فوٹوگرافر اور اے آئی ریویور تھامس اسمتھ نے اسے انتہائی شاندار قرار دیا۔
گزشتہ دو ہفتوں میں اس ماڈل کے ذریعے بنائی گئی تصاویر لاکھوں بار سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسے ایکس اور ریڈٹ پر شیئر ہوئیں۔
غلط معلومات کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے گوگل نے جیمنائی کے ذریعے بنائی گئی ہر تصویر میں ایک ظاہر شدہ واٹر مارک اور ایک پوشیدہ واٹر مارک شامل کیا ہے جسے آن لائن ٹریک کیا جاسکتا ہے۔
گوگل محققین کے مطابق گزشتہ چند سالوں میں اے آئی امیجز کے ذریعے جھوٹی معلومات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے جس کے سدباب کے لیے ایسے اقدامات ناگزیر ہیں۔
Post Views: 7