برائن لارا کا ریکارڈ 21 سال بعد ٹوٹ سکتا تھا، مگر ’چوکرز‘کے غلط فیصلے نے موقع گنوا دیا؟
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
زمبابوے کے شہر بولاوے میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ (6-10 جولائی) میں جنوبی افریقہ نے اپنی پہلی اننگز میں شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 626 رنز پر 5 وکٹیں گنوانے کے بعد اننگز ڈیکلیئر کردی۔ کپتان وِیاان ملڈر نے ناقابل شکست 367 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جو ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں یادگار اننگز میں شمار ہوتی ہے۔
ملڈر کی شاندار اننگز نے برائن لارا کے 21 سال پرانے عالمی ریکارڈ 400 رنز کو توڑنے کا نادر موقع فراہم کیا تھا، لیکن ٹیم کی اننگز جلد ڈیکلیئر کروانے کی وجہ سے وہ ریکارڈ توڑنے سے محروم رہ گئے۔
ماہرین اور شائقین کا کہنا ہے کہ اگر جنوبی افریقہ نے ملڈر کو موقع دیا ہوتا تو یہ عالمی ریکارڈ ٹوٹ سکتا تھا، تاہم اننگز کے ڈیکلیئر ہونے سے یہ سنہری موقع ضائع ہوگیا۔
یاد رہے کہ برائن لارا نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کی سب سے بڑی انفرادی اننگز 10 اپریل 2004 کو انگلینڈ کے خلاف اینٹیگوا ریکریئیشن گراؤنڈ، سینٹ جانز میں کھیلی، جب انہوں نے ناقابلِ شکست 400 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔ یہ کارنامہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے چوتھے ٹیسٹ میچ میں سرانجام دیا گیا۔
مزید پڑھیں: آکاش دیپ نے انگلینڈ میں کس بھارتی بولر کا 38 سالہ ریکارڈ توڑ دیا؟
لارا اس میچ میں تیسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آئے اور 2 دن سے زائد وقت تک کریز پر موجود رہے، انہوں نے 582 گیندوں پر 43 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے یہ شاندار اننگز مکمل کی۔ ویسٹ انڈیز نے لارا کی قیادت میں پہلی اننگز 751 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلئیر کی، جبکہ میچ آخرکار ڈرا ہو گیا۔
اس اننگز کی خاص بات یہ بھی تھی کہ یہ ریکارڈ اسی میدان پر بنایا گیا جہاں برائن لارا نے 10 سال قبل 1994 میں 375 رنز بنا کر اُس وقت کا سب سے بڑا انفرادی اسکور قائم کیا تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ لارا نے یہ کارنامہ ایسے وقت میں انجام دیا جب آسٹریلوی بلے باز میتھیو ہیڈن نے کچھ ہی دن قبل 380 رنز بنا کر ان کا پرانا ریکارڈ توڑا تھا۔
برائن لارا اب تک کے واحد بلے باز ہیں جنہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 2 مرتبہ سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیلنے کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔ ان کی 400 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز آج بھی ٹیسٹ کرکٹ میں بیٹنگ کے عظیم ترین مظاہر میں شمار کی جاتی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
400 رنز ناٹ آؤٹ انگلینڈ برائن لارا ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ ٹیسٹ میچ جنوبی افریقہ زمبابوے ناقابل شکست 367 وِیاان ملڈر ویسٹ انڈیز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: 400 رنز ناٹ ا ؤٹ انگلینڈ برائن لارا ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ ٹیسٹ میچ جنوبی افریقہ زمبابوے ویسٹ انڈیز برائن لارا ٹیسٹ کرکٹ
پڑھیں:
بلوچستان کی ترقی کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا: حافظ نعیم الرحمن
لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ بلوچستان ترقی کرے گا تو پاکستان بھی آگے بڑھے گا۔ بلوچستان کے عوام اور نوجوان تعلیم اور روز گارمانگتے ہیں تو یہ ان کا بنیادی حق ہے۔ارباب اختیار کے اقدامات نوجوانوں کو مایوس کررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جعفر آباد میں بنو قابل پروگرام کے تحت مفت آئی ٹی کورسز کے طلباء و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ امیر جماعت اسلامی بلوچستان و رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن، جعفر آباد سے رکن اسمبلی عبد المجید بادینی، پروفیسر محمد ایوب منصور، صدر الخدمت فاؤنڈیشن جعفرآباد عرفان احمد ابڑو اور دیگر نے بھی انٹری ٹیسٹ کے شرکاء سے خطاب کیا۔ لوگوں کو روز گار اور تعلیم سے محروم رکھ کر ترقی کے خوابوں کی تعبیر نہیں مل سکتی۔جس ملک کے 32فیصد نوجوان بے روز گار ہوں وہ کیسے ترقی کرے گا۔اسلامی الخدمت کے پلیٹ فارم سے معیاری اور جدید تعلیم مفت دے رہی ہے۔ ہم تعلیم کے فروغ کی تحریک لے کر چل رہے ہیں۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ جماعت اسلامی بغیر اختیار اور اقتدار کے قوم کی خدمت کررہی ہے۔