جنوبی افریقی کپتان ویان ملڈر نے ٹیسٹ کے پہلے روز ریکارڈز کے انبار لگا دیے
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
جنوبی افریقا کے کپتان ویان ملڈر نے زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز ایسی شاندار اننگز کھیلی کہ بحیثیت کپتان سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بن گئے۔
انہوں نے ٹیسٹ کے پہلے ہی روز 259 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 264 رنز بنائے اور تاحال وکٹ پر موجود ہیں۔
ویان ملڈر سے قبل نیوزی لینڈ کے گراہم ڈولنگ نے سن 1968 میں بھارت کے خلاف کرائسٹ چرچ میں بحیثیت کپتان پہلی اننگز کے دوران 239 رنز بنائے تھے۔
اس کے علاوہ، ویان ملڈر زمبابوے کے خلاف سب سے بڑا اسکور کرنے والے بلے باز بھی بن گئے ہیں۔ اس سے قبل، گیری کرسٹن نے 2001 میں ہرارے میں 220 رنز بنائے تھے۔
ویان ملڈر جنوبی افریقا کی طرف سے تیز ترین ڈبل سنچری اسکور کرنے والے دوسرے بلے باز بھی بن گئے، انہوں نے یہ کارنامہ 214 گیندوں پر سرانجام دیا۔ اس سے قبل، صرف ہرشل گبز نے 2003 میں پاکستان کے خلاف 211 گیندوں پر ڈبل سنچری اسکور کی تھی۔
اسی طرح، انہوں نے اپنی اننگز کے دوران 34 چوکے اور 3 چھکے بھی لگائے، جو کسی جنوبی افریقی بیٹر کی جانب سے سب سے زیادہ ہیں۔ سابق پروٹیز کپتان گریم اسمتھ نے 2003 میں 35 چوکوں کی مدد سے 277 رنز بنا کر کیریئر کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔
ویان ملڈر کا 264 رنز کا اسکور ایک دن میں کسی جنوبی افریقی بیٹر کی جانب سے بنایا گیا سب سے بڑا انفرادی اسکور بھی ہے۔ انہوں نے یہ اعزاز ہرشل گبز کا 2003 میں پاکستان کے خلاف بنایا گیا 228 رنز کا ریکارڈ توڑ کر حاصل کیا۔
مجموعی طور پر، ایک دن میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹرز کی فہرست میں ملڈر چھٹے نمبر پر آتے ہیں، جس میں سرفہرست ڈان بریڈمین ہیں جنہوں نے 1930 میں لیڈز میں انگلینڈ کے خلاف ایک ہی دن میں 309 رنز بنائے تھے۔ تاہم اگر صرف ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کی بات کی جائے تو ملڈر کا 264 رنز دوسرا سب سے بڑا اسکور ہے، جو صرف بریڈمین کے ٹرپل سنچری سے پیچھے ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: انہوں نے کے خلاف کے پہلے
پڑھیں:
امت مسلمہ اتحاد و یکجہتی سے منافرت پیدا کرنے والوں کو ناکام بنائے، احسن اقبال
نارووال میں یوم عاشورہ کے جلوس کے وزٹ کے موقع پر وفاقی وزیر پلاننگ کا کہنا تھا کہ آج یوم عاشورہ عالم اسلام کے لئے بہت مقدس دن ہے، نواسہ رسول ﷺنے اصولوں، نظریات اور حق سچ کے لئے قربانی دے کر ایک عظیم مثال قائم کی، اس دن کا پیغام ہے حق سچ کے لئے بڑی سے بڑی قربانی دینے سے گریز نہ کریں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر پلاننگ احسن اقبال نے کہا ہے کہ امت مسلمہ اتحاد و یکجہتی کے ساتھ منافرت پیدا کرنے والوں کو ناکام بنائے۔ اپنے آبائی حلقے نارووال میں یوم عاشورہ کے جلوس کا وزٹ کرتے ہوئے احسن اقبال نے سکیورٹی امور کا جائزہ لیا، ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او بھی موجود تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج یوم عاشورہ عالم اسلام کے لئے بہت مقدس دن ہے، نواسہ رسول ﷺنے اصولوں، نظریات اور حق سچ کے لئے قربانی دے کر ایک عظیم مثال قائم کی، اس دن کا پیغام ہے حق سچ کے لئے بڑی سے بڑی قربانی دینے سے گریز نہ کریں۔
وفاقی وزیر پلاننگ ڈویلپمنٹ کا کہنا تھا کہ آج امت مسلمہ کو جو چیلنجز درپیش ہیں ان کا تقاضا ہے ہم حضرت امام حسین ؓ کی اس مثال سے سبق حاصل کریں اور اپنی صفوں کے اندر اتحاد قائم کریں۔ احسن اقبال نے کہا کہ ان خطرات کا مقابلہ کرنے کیلئے جو امت مسلمہ میں انتشار پیدا کر کے ہمیں کمزور کرنا چاہتے ہیں، امت مسلمہ اتحاد یکجہتی کے ساتھ انہیں اور منافرت پیدا کرنے والوں کو ناکام بنائے، انہیں موقع نہ دیں کہ ہماری صفوں میں انتشار پیدا کر سکیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام مسالک کے لوگ یوم عاشورہ پر اکٹھے ہیں، ہم تمام پاکستانی ایک ہیں، ہم انشاءاللہ پاکستان کو مضبوط بنائیں گے۔