کوئٹہ، آسمان پر "لینٹیکولر کلاؤڈ فارمیشن" ظاہر، سوشل میڈیا پر قیاس آرائی
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر محکمہ موسمیات نے کہا کہ 28 اکتوبر کی صبح کوئٹہ شہر کے مشرقی علاقے کوہ مہردار پر "منفرد لینٹیکولر کلاؤڈ فارمیشن" ظاہر ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات کا بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور گرد و نواح میں آسمان پر نظر آنے والے مختلف رنگوں پر مشتمل بادلوں سے متعلق کہنا ہے کہ شہر میں منفرد "لینٹیکولر کلاؤڈ فارمیشن" ظاہر ہوا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر کوئٹہ کی تصاویر شئیر کرتے ہوئے محکمہ موسمیات نے کہا کہ 28 اکتوبر کی صبح کوئٹہ شہر کے مشرقی علاقے کوہ مہردار پر "منفرد لینٹیکولر کلاؤڈ فارمیشن" ظاہر ہوا۔ جو طلوع آفتاب سے قبل ظاہر ہوا، اور 20 منٹ تک برقرار رہا۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ مختلف رنگوں پر مشتمل بادل طلوع آفتاب سے پہلے منتشر ہو گیا۔ واضح رہے کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر صارفین کی جانب سے قیاس آرائی جاری ہے۔ متعدد صارفین یہ شبہہ ظاہر کر رہے ہیں کہ ممکنہ طور پر بیلسٹک مزائل کا تجربہ ہوا ہوگا، تاہم سرکاری طور پر ان آرا پر حکومت نے ایسے کسی بھی اقدام سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے، نہ ہی میڈیا نے ایسی کوئی خبر رپورٹ کی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات ظاہر ہوا
پڑھیں:
لاہور: محکمۂ قانون پنجاب نے بجٹ کی تاریخ تبدیل کرنے کی تجویز دے دی
—فائل فوٹوپنجاب کے محکمۂ قانون نے بجٹ کی تاریخ تبدیل کرنے کی تجویز دے دی۔
ذرائع کے مطابق محکمۂ خزانہ نے 12جون کو بجٹ پیش کرنےکی تجویز دی ہے۔
محکمۂ قانون پنجاب کا کہنا ہے کہ جمعے کو سرکاری چھٹی کی وجہ سے بجٹ پیش نہ کیا جائے اور نہ اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلایا جائے۔
پنجاب حکومت نے غیر قانونی اسلحہ کے خاتمے کیلئے نیا قانون تیار کر لیا ہے، جس کے تحت صوبے بھر میں کریک ڈاؤن تیز کرنے اور سخت سزائیں دینے کی تجویز دی گئی ہے۔
محکمۂ قانون کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے معمول کے اجلاس میں زیرِ التوا بل بھی منظور ہو جائیں گے اور 3 بلز منظور کرانے ہیں اس لیے معمول کا اجلاس طلب کیا جائے۔
محکمۂ قانون پنجاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ بجٹ کے لیے مخصوص اجلاس میں بلز منظور نہیں ہوسکتے۔