سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر محکمہ موسمیات نے کہا کہ 28 اکتوبر کی صبح کوئٹہ شہر کے مشرقی علاقے کوہ مہردار پر "منفرد لینٹیکولر کلاؤڈ فارمیشن" ظاہر ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات کا بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور گرد و نواح میں آسمان پر نظر آنے والے مختلف رنگوں پر مشتمل بادلوں سے متعلق کہنا ہے کہ شہر میں منفرد "لینٹیکولر کلاؤڈ فارمیشن" ظاہر ہوا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر کوئٹہ کی تصاویر شئیر کرتے ہوئے محکمہ موسمیات نے کہا کہ 28 اکتوبر کی صبح کوئٹہ شہر کے مشرقی علاقے کوہ مہردار پر "منفرد لینٹیکولر کلاؤڈ فارمیشن" ظاہر ہوا۔ جو طلوع آفتاب سے قبل ظاہر ہوا، اور 20 منٹ تک برقرار رہا۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ مختلف رنگوں پر مشتمل بادل طلوع آفتاب سے پہلے منتشر ہو گیا۔ واضح رہے کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر صارفین کی جانب سے قیاس آرائی جاری ہے۔ متعدد صارفین یہ شبہہ ظاہر کر رہے ہیں کہ ممکنہ طور پر بیلسٹک مزائل کا تجربہ ہوا ہوگا، تاہم سرکاری طور پر ان آرا پر حکومت نے ایسے کسی بھی اقدام سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے، نہ ہی میڈیا نے ایسی کوئی خبر رپورٹ کی ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات ظاہر ہوا

پڑھیں:

کراچی میں آئندہ 3 روز وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان

محکمہ موسمیات نے بتایا کراچی میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہے گا جبکہ دھوپ اور بادل کے ساتھ موسم گرم اور خشک رہے گا۔ شہر میں سمندری ہوائیں بند ہونے کے باعث شمال اور شمال مشرقی سمت سے خشک ہوائیں چل رہی ہیں، صبح و رات کے اوقات میں خنکی محسوس ہوگی جبکہ دن کے وقت موسم گرم رہے گا۔

اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ شہر میں آئندہ 3 روز وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے،شمال مشرق سے خشک اور گرد آلود ہوائیں چلتی رہیں گی جبکہ کراچی میں موسم کی تبدیلی کے باعث شہر کا فضائی معیار مزید خراب ہوگیاہوا میں آلودگی کی شرح 174 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق موسم کی تبدیلی سے فضائی معیار انتہائی مضرِ صحت درجے پر پہنچ گیاہے۔ائیر کوالٹی انڈیکس کے تحت فضا میں آلودہ ذرات کی مقدار 174 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی، جو صحت کے لیے مضر سطح ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آئندہ 3 روز کے دوران دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ رات کا کم سے درجہ حرارت 22 سے 25 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کراچی میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہے گا جبکہ دھوپ اور بادل کے ساتھ موسم گرم اور خشک رہے گا۔شہر میں سمندری ہوائیں بند ہونے کے باعث شمال اور شمال مشرقی سمت سے خشک ہوائیں چل رہی ہیں، صبح و رات کے اوقات میں خنکی محسوس ہوگی جبکہ دن کے وقت موسم گرم رہے گا۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ بحیرہ عرب میں موجود ڈپریشن نے 24 گھنٹوں کے دوران شمال مشرق کی جانب حرکت کی ہے، فی الحال پاکستان کے کسی ساحلی علاقے کو سسٹم سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سسٹم کراچی سے 880 اور بھارتی گجرات سے 510 کلو میٹر دور ہے، دوسری جانب لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 254 ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد لاہور منگل کو پنجاب میں چوتھے نمبر پر آلودہ ترین شہر رہا۔279 ایئر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ قصور پہلے نمبر، خانیوال 276 کے ساتھ دوسرے اور شیخوپورہ 270 ایئر کوالٹی انڈیکس کیساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، آسمان پر "لینٹیکولر کلاؤڈ فارمیشن" ظاہر، سوشل میڈیا پر قیاس آرائی
  • کوئٹہ کے آسمان پر نایاب رنگین بادلوں کا نظارہ، قدرتی مظہریا کچھ اور؟
  • کراچی میں آئندہ 3 روز وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان
  • کوئٹہ: آسمان پر خوبصورت رنگ برنگی روشنیوں کا ہالہ دیکھا گیا
  • ملک کے بالائی علاقوں میں ہلکی بارش اور برفباری کا امکان، بیشتر علاقوں میں موسم خشک
  • پاسپورٹ میں تبدیلی سے متعلق افواہوں پر محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے خاموشی توڑ دی
  • صبا قمر کا کراچی سے متعلق بیان سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں
  • ماہرہ خان کی نئی تصاویر نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچا دیا
  • بحیرہ عرب میں موجود سمندری سرگرمی کی سابقہ شدت برقرار،کراچی سے لگ بھگ 936 کلومیٹر دور