گلگت بلتستان سے راولپنڈی اسلام آباد ٹرانسپورٹ براستہ کوہستان جانے پر پابندی
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
نوٹیفکیشن کے مطابق تمام ٹریفک براستہ ناران کاغان گلگت بلتستان میں داخل ہو گی۔ گلگت چھموگڑھ میں عزاداروں کو روکنے کے معاملے پر پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر حکومت نے کوہستان کے راستے راولپنڈی اسلام آباد سفر کرنے پر عارضی پابندی عائد کر دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی خدشات کی بنیاد پر 13 محرم الحرام تک راولپنڈی تا گلگت بلتستان ٹریفک براستہ کوہستان بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام ٹریفک براستہ ناران کاغان گلگت بلتستان میں داخل ہو گی۔ گلگت چھموگڑھ میں عزاداروں کو روکنے کے معاملے پر پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر حکومت نے کوہستان کے راستے راولپنڈی اسلام آباد سفر کرنے پر عارضی پابندی عائد کر دی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گلگت بلتستان
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔ نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔ ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔