7 جولائی کو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی سکیورٹی پر مامور گاڑی کا کالے شیشے لگانے پر چالان کیا گیا جس پر اب جنید صفدر کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔

منگل کے روز جنید صفدر نتے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری شیئر کی اور قانون کے مطابق کارروائی کرنے پر پنجاب کی ٹریفک پولیس کو سراہا۔

انہوں نے لکھا ‘پنجاب پولیس کے وہ تمام اہلکار جنہوں نے کل میری گاڑی روکی اور چالان کیا، مجھے ان کے پیشہ ورانہ رویے نے بہت متاثر کیا، اللہ آپ لوگوں کی آن ڈیوٹی اور آف ڈیوٹی حفاظت فرمائے ‘۔

واضح رہے کہ ٹریفک وارڈن نے معمول کی چیکنگ کے دوران گاڑی کو روکا اور قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائی کی۔

ذرائع نے بتایا کہ جنید صفدر کی سکیورٹی گاڑی پر کالے شیشے لگے ہونے کے باعث چالان کیا گیا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بیٹےجنید صفدر کی سکیورٹی گاڑی کا چالان کرنے والی پولیس ٹیم کو شاباش دی۔

انہوں نے پولیس ٹیم کے انچارج شاہ زیب، اہلکاروں پرویز،حیدر اور مجاہد کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے قانون کی پاسداری کو یقینی بنایا، قانون کی بالادستی ہی ہماری حکومت کی پہچان ہے، پورے پنجاب میں قانون کا یکساں نفاذ اور پاسداری دیکھنا چاہتی ہوں۔

Post Views: 3.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

پہلی بار یوم عاشور پر بہترین انتظامات تھے، صفائی کے ساتھ نفرت کی گند بھی مٹائی گئی، وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پہلی بار انتظامات کے لحاظ سے بہترین یوم عاشور تھا جس میں سڑکوں کی صفائی کے ساتھ نفرت کی گندگی بھی مٹادی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعلی مریم نواز شریف کی نگرانی میں پنجاب بھر میں محرم کے پرامن انعقاد کا مرحلہ مکمل، جلوس امام بارگاہوں میں پُرامن طور پر اختتام پذیر ہوگئے۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے بہترین انتظامات پر سلمان رفیق سمیت متعلقہ وزرا، اداروں سمیت تمام ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ پہلی بار انتظامات کے لحاظ سے بہترین ہی نہیں پرامن ترین محرم منعقد ہوا، سڑکوں کی صفائی کے ساتھ نفرت کی گندگی بھی مٹائی گئی۔

وزیر اعلی نے سیکریٹری ہوم پنجاب، متعلقہ وزارتوں کے تمام سیکریٹریمز پی ٹی اے سمیت تمام اداروں، تمام انٹیلی جنس ایجنسیوں، ضلعی انتظامیہ، پولیس، سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی، رینجرز کے افسروں اور جوانوں کو خراج تحسین کیا۔

اس کے علاوہ پنجاب بھر میں محرم کے انتظامات میں بھرپور تعاون پر امن کمیٹیوں، علماء کرام اور عزاداران کا بھی شکریہ ادا کیا۔ 

پنجاب حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعلیٰ کی ہدایت پر سینئیر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی دیگر وزرا کے ہمراہ میٹرو بس اسٹیشن کے پل پر آمد، نثار حویلی سے نکلنے والےعزاداران کے  جلوس کا جاٸزہ لیا۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے محکمہ داخلہ میں قائم مرکزی کنٹرول روم کا بھی دورہ، صوبے میں  10 محرم کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا، اس موقع پر صوبائی وزرا خواجہ سلمان رفیق، بلال یاسین، مجتبیٰ شجاع الرحمن بھی سینئر صوبائی وزیر کے ہمراہ تھے۔

سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے سکیورٹی انتظامات، مانیٹرنگ، کوئیک رسپانس میکانزم، جلوس روٹس اور ہنگامی رابطہ سسٹم اورپنجاب بھر کی صورتحال بارے بریفنگ دی۔

جس میں بتایا گیا کہ پنجاب بھر میں 7500 کیمروں سے محرم کے جلوس اور مجالس کی لائیو مانیٹرنگ کی گئی جبکہ پولیس کے ایک لاکھ 13 ہزار سے زائد افسر اور جوان سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات رہے۔

محکمہ داخلہ کے سائیبر پٹرولنگ سیل سے 1600 سے زائد منافرت پھیلانے والے اکاؤنٹ رپورٹ ہوئے، 170 افراد گرفتار اور ایف آئی آرز درج کی گئیں۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ سائبر پٹرولنگ سیل سوشل میڈیا پر جعلی خبروں، افواہوں اور اشتعال انگیزی کے تدارک کیلئے فوری اقدامات کر رہا ہے، عوام کی سہولت کیلئے جلوس کے راستوں کی صفائی اور پانی کا چھڑکاؤ، جراثیم کش ادویات کا اسپرے مسلسل جاری رہا۔

اس کے علاوہ موبائل ٹوائلٹس، پینے کے صاف پانی کا انتظام اور ریسکیو سروسز کی فراہمی یقینی بنائی گئی جبکہ بلا تعطل بجلی کی فراہمی کیلئے واپڈا اور دیگر اداروں کیساتھ مربوط پلان مرتب کیا گیا اور صوبہ بھر میں پولیس، ضلعی انتظامیہ، ریسکیو، صحت اور صفائی کے محکمے الرٹ اور مکمل ہم آہنگی سے کام کیا۔

سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ  تمام اضلاع میں جلوس کے راستوں کی بروقت مرمت کی گئی، سائے، سبیل اور عارضی طبی مراکز قائم کئے گئے۔

آئی جی پنجاب کی شاباش

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے عشرہ محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کے بہترین انتظامات پر پولیس فورس کو شاباش دی۔

انہوں نے کہا کہ پولیس فورس نے عشرہ محرم الحرام  کے دوران 38 ہزار سے زائد مجالس، 09 ہزار 200 سے زائد عزاداری جلوسوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سی سی پی او لاہور سمیت صوبے کے تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز کی کارکردگی کو سراہا، صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر میں حالات پرامن رہے، کسی بھی جگہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔

ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف، صوبائی وزرا، مشیران، علاقائی نمائندوں  نے سکیورٹی انتظامات میں پنجاب پولیس کو بہترین رہنمائی فراہم کی، جانفشانی سے فرائض سر انجام دینے پر سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی سمیت پنجاب پولیس کے تمام  آپریشنل یونٹس تحسین کے مستحق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کو عشرہ محرم الحرام کے مقدس پروگراموں کی سکیورٹی یقینی بنانے میں پاک فوج اور رینجز کا تعاون حاصل رہا، شہریوں، مختلف مکاتبِ فکر کے علما کرام، اداروں اور میڈیا کے بھر پور تعاون پر شکرگزار ہیں۔

آئی جی نے یقین دہانی کرائی کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے افسران و اہلکار مستقبل میں بھی اسی جذبے کے ساتھ کام جاری رکھیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کا گاڑی چالان پر رد عمل سامنے آگیا
  • جنید صفدر کا ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر چالان کاٹنے والے پولیس اہلکاروں کو پیغام
  • جنید صفدر کے پروٹوکول میں شامل گاڑی کے چالان پر مریم نواز کا حیران کن ردعمل
  • جنید صفدر کی سیکیورٹی گاڑی کا چالان، مریم نواز کی پولیس کو شاباش
  • مریم نواز کی اپنے بیٹے جنید صفدر کا چالان کرنے والی پولیس ٹیم کو شاباش
  • وزیراعلیٰ مریم نوازکے بیٹے کا چالان ہوگیا 
  • مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کا ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر چالان
  • لاہور میں ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر مریم نواز کے بیٹے جنید کا چالان ہوگیا
  • پہلی بار یوم عاشور پر بہترین انتظامات تھے، صفائی کے ساتھ نفرت کی گند بھی مٹائی گئی، وزیراعلیٰ پنجاب