چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس محمد جنید غفار نے اپنے عہدے کا باقاعدہ حلف اٹھا لیا ہے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ان سے حلف لیا تقریب میں سندھ ہائیکورٹ کے ججز سینئر وکلاء اور دیگر معزز شخصیات شریک ہوئیں جبکہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے  یہ حلف برداری تقریب تاریخی اہمیت کی حامل جگہ پر منعقد ہوئی جہاں بانی پاکستان محمد علی جناح نے بطور گورنر جنرل حلف اٹھایا تھا دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ کے نامزد چیف جسٹس جسٹس سردار سرفراز ڈوگر بھی آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے صدر مملکت آصف علی زرداری ایوان صدر میں ان سے حلف لیں گے حلف برداری کی تقریب میں اہم سرکاری و عدالتی شخصیات کی شرکت متوقع ہے

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

کامران ٹیسوری نے سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 اسلام آباد:۔ گورنر ہائوس سندھ اور اسپیکر سندھ اسمبلی کے درمیان اختیارات اور رسائی کے تنازع نے بالآخر سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹا دیا ہے۔

موجودہ گورنر کامران ٹیسوری نے سندھ ہائی کورٹ کا وہ فیصلہ چیلنج کر دیا ہے جس میں عدالت نے قائم مقام گورنر کو گورنر ہائوس کی مکمل رسائی دینے کا حکم دیا تھا۔ سپریم کورٹ کے مطابق، جسٹس امین الدین کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ اس مقدمے کی پیر 3 نومبر کو سماعت کرے گا۔

سندھ ہائی کورٹ نے حالیہ فیصلے میں قرار دیا تھا کہ قائم مقام گورنر کو آئینی ذمہ داریوں کی انجام دہی کے لیے گورنر ہاو ¿س کے تمام حصوں تک بلا تعطل رسائی ہونی چاہیے۔

تاہم گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے موقف اختیار کیا ہے کہ یہ فیصلہ آئینی اختیارات اور انتظامی دائرہ کار سے تجاوز کے مترادف ہے، لہٰذا اسے کالعدم قرار دیا جائے۔

سیاسی و قانونی حلقوں کی نظر اب سپریم کورٹ کی سماعت پر مرکوز ہے، جو اس اختیاراتی تنازع کے مستقبل کا تعین کرے گی۔

ویب ڈیسک

متعلقہ مضامین

  • کامران ٹیسوری نے سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا
  • ای چالان کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر
  • خیبر پختونخوا کی نئی کابینہ نے حلف اٹھا لیا
  • خیبر پختونخوا کابینہ کی حلف برداری، گورنر فیصل کریم کنڈی نے اراکین سے حلف لیا
  • چیئرمین کل مسالک علماء بورڈ مولانا عاصم مخدوم کی اٹلی میں پوپ لیو سے ملاقات
  • بلوچستان ہائیکورٹ میں 2 ایڈیشنل ججز کی تقرری کے لیے نامزدگیاں طلب
  • حاضر سروس جج کیخلاف کارروائی سپریم جوڈیشل کونسل ہی کر سکتی ہے: اسلام آباد ہائیکورٹ
  • پاکستانی خواتین سے شادی کرنیوالے افغان مردوں کو شہریت دینے کا ہائیکورٹ کافیصلہ معطل
  • کراچی، بھاری بھرکم ای چالان سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج
  • خیبر پختونخوا کابینہ اراکین سے حلف لینے کی تیاریاں مکمل