جسٹس جنید غفار سندھ ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس بن گئے
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
گورنر کامران خان ٹیسوری نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔ تقریب حلف برداری میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ، ایڈووکیٹ جنرل سندھ جواد ڈیرو، قونصل جنرل آف جاپان، قونصل جنرل متحدہ عرب امرات، قونصل جنرل سعودی عرب، قونصل جنرل اومان، قونصل جنرل بنگلہ دیش سمیت دیگر موجود تھے۔ اسلام ٹائمز۔ جسٹس جنید غفار سندھ ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس بن گئے۔ کراچی میں گورنر ہاؤس سندھ میں جسٹس محمد جنید غفار نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا حلف اٹھایا، گورنر کامران خان ٹیسوری نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سے ان کے عہدے کا حلف لیا، تقریب حلف برداری پہلی بار اس جگہ ہوئی جہاں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے پہلے گورنر جنرل کے عہدہ کا حلف لیا تھا۔ تقریب حلف برداری میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ، ایڈووکیٹ جنرل سندھ جواد ڈیرو، قونصل جنرل آف جاپان، قونصل جنرل متحدہ عرب امرات، قونصل جنرل سعودی عرب، قونصل جنرل اومان، قونصل جنرل بنگلہ دیش، سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس عمر سیال، جسٹس ارشد حسین، جسٹس آغا فیصل، جسٹس ذولفقار سانگی، جسٹس مبین لاکھو اور دیگر ججز سمیت انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ پولیس غلام نبی میمن بھی موجود تھے۔ جسٹس جنید غفار سندھ ہائیکورٹ نے چھبیسویں چیف جسٹس بن گئے، جس کے بعد چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے مزار قائد پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جنید غفار کا حلف
پڑھیں:
سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
لندن، لاہور (نمائندہ خصوصی، خصوصی نامہ نگار) سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کے بیٹے انس سرور برطانیہ کے نئے وزیر تجارت مقرر ہوگئے۔ برطانوی وزیر اعظم اینڈی برنہم نے انس سرور کو وزیر تجارت مقرر کر دیا ہے۔ وہ اپنی نئی تقرری کے بعد ہاؤس آف لارڈ کے ممبر بھی بن جائیں گے۔ انس سرور کو برطانیہ کے تینوں ہاؤسز کا ممبر بننے کا منفرد اعزاز بھی حاصل ہو گیا ہے، وہ اس سے پہلے برطانوی سیاست میں مختلف اہم ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔ برطانیہ بھر میں پاکستانیوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔