کراچی میں جرمن قونصلیٹ کیوں بند کیا گیا، کب تک بند رہے گا؟
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
جرمن قونصل خانے نے اعلان کیا ہے کہ کراچی میں قونصل خانہ 8 سے 11 جولائی تک عارضی طور پر بند رہے گا۔ سرکاری بیان کے مطابق یہ بندش عملی وجوہات کی بنا پر کی گئی ہے۔
قونصل خانے نے وضاحت کی ہے کہ پاسپورٹ کی وصولی کی سہولت جاری رہے گی، تاہم ویزا اپائنٹمنٹس کو دوبارہ شیڈول کیا جائے گا۔
اس اچانک اعلان کے باعث طلبہ، کاروباری افراد اور سیاحوں سمیت متعدد پاکستانی شہری غیر یقینی صورتحال کا شکار ہو گئے ہیں، جنہوں نے آئندہ دنوں میں جرمنی سفر کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔
دوسری جانب، سویڈن نے پاکستان میں ویزا پراسیسنگ کی سہولت دوبارہ بحال کر دی ہے۔ وزارت خارجہ پاکستان کے مطابق، یہ سہولت فوری طور پر مؤثر ہو گئی ہے، جس سے یورپی ملک جانے کے خواہشمند شہریوں کو بڑی سہولت حاصل ہو گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
جرمن قونصل خانے کراچی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: کراچی
پڑھیں:
سویڈن کا اسلام آباد میں ویزا سروسز دوبارہ شروع کرنے کا اعلان
سٹی 42 : سویڈن نے اسلام آباد میں ویزا سروسز دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کردیا ۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 7 جولائی سے پاکستانی شہری سویڈن کے لیے شینجن ویزا کی درخواست دے سکیں گے، سویڈن کا ویزا صرف 90 دن کی مختصر مدت کے قیام کے لیے جاری ہو گا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ دو طرفہ سیاسی مشاورت 2 جولائی کو اسٹاک ہوم میں ہوئی، پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکریٹری یورپ نے کی، جبکہ سویڈش وفد کی سربراہی ڈائریکٹر جنرل برائے گلوبل افیئرز نے کی۔
سکولوں کی انسپکشن کرنے والے افسران کی آن لائن مانیٹرنگ کا فیصلہ
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ویزا سروسز کی بحالی دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری کی عکاس ہے۔