جسٹس سرفراز محمد ڈوگر نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
جسٹس سرفراز محمد ڈوگر نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا ہے۔
منگل کے روز ایوان صدر میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس کی تقریب حلف برداری ہوئی، جسٹس سرفراز محمد ڈوگر نے بطور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ حلف اٹھا، صدر مملکت آصف علی زرداری نے ان سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔
یہ بھی پڑھیں: ججز سینیارٹی کیس: تبادلے پر آیا جج نیا حلف لے گا اس پر آئین خاموش ہے، جسٹس محمد علی مظہر
تقریب حلف برداری میں وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ، وزیرداخلہ محسن نقوی اور دیگر وفاقی وزرا نے شرکت کی، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی تقریب حلف برداری میں موجود تھیں، سینیئر وکلا کی بڑی تعداد بھی تقریب میں موجود تھی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی تقریب حلف برداری! صدر آصف علی زرداری نے چیف جسٹس سے حلف لیا۔ pic.
— WE News (@WENewsPk) July 8, 2025
تقریب کے دوران صدر آصف زرداری نے جسٹس سرفراز ڈوگر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ انصاف کی فراہمی کے عمل کو مزید مؤثر اور شفاف بنانے میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔
جسٹس سرفراز ڈوگر کو ملک کی عدالتی تاریخ میں اہم اور نازک وقت پر اسلام آباد ہائیکورٹ کی سربراہی ملی ہے، جہاں وہ آئین و قانون کی بالادستی کے اصولوں کو برقرار رکھنے کی ذمہ داری نبھائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:قائم مقام گورنر کے اختیارات کا معاملہ: کامران ٹیسوری نے سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کردیا
اس سے قبل جسٹس محمد جنید غفار نے سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا، گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سے ان کے عہدے کا حلف لیا، تقریب حلف برداری پہلی بار اس جگہ ہوئی جہاں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے پہلے گورنر جنرل کے عہدہ کا حلف لیا تھا۔
دوسری جانب جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ان سے حلف لیا اور انہیں مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹسز کی تعیناتی، نوٹیفکیشن جاری کردیے گئے
تقریب حلف برداری میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بھی شرکت کی جبکہ وفاقی وزیر امیر مقام، اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباداللہ، صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری، آئی جی پی، کمشنر پشاور سمیت اعلیٰ حکام بھی تقریب میں موجود تھے۔
گورنر ہاؤس پشاور میں چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی تقریب حلف برداری
جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے بطور چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ اپنے عہدہ کا حلف اٹھا لیا۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جسٹس ایس ایم عتیق شاہ سے بطور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ انکے عہدہ کا حلف لیا
تقریب حلف برداری… pic.twitter.com/xSd2r2PWz4
— Pakistan Peoples Party – PPP (@PPP_Org) July 8, 2025
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اس موقع پر امید ظاہر کی کہ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ انصاف کی فراہمی کے لیے اپنی ذمہ داریاں ایمانداری اور خلوص سے نبھائیں گے، جبکہ عدالتی نظام میں مزید بہتری آئے گی۔ تقریب کا ماحول پر وقار اور خوشگوار رہا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد ہائیکورٹ تقریب حلف برداری جسٹس ایس ایم عتیق شاہ جسٹس محمد جنید غفار چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ صدر آصف علی زرداری فیصل کریم کنڈی کامران ٹیسوری گورنر خیبرپختونخوا گورنر سندھ
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد ہائیکورٹ تقریب حلف برداری جسٹس ایس ایم عتیق شاہ جسٹس محمد جنید غفار چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ صدر ا صف علی زرداری فیصل کریم کنڈی کامران ٹیسوری گورنر خیبرپختونخوا گورنر سندھ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اسلام ا باد ہائیکورٹ تقریب حلف برداری کا حلف اٹھا لیا فیصل کریم کنڈی چیف جسٹس پشاور کے عہدے کا حلف سندھ ہائیکورٹ ہائیکورٹ کے کے چیف جسٹس کا حلف لیا
پڑھیں:
خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔
پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔
فیصلے کے مطابق نیب خیبرپختونخوا اپرکوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔
فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔
احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔
فیصلے میں مزید بتایا گیا کہ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ضبط شدہ رقم چیئرمین نیب کے نیشنل بینک آف پاکستان، پی ایم سیکریٹریٹ برانچ اسلام آباد کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔
عدالتی فیصلے کے مطابق ضبط شدہ رقم ملزم کی پلی بارگین کے تحت واجب الادا رقم میں ایڈجسٹ کی جائے گی۔