data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان جاری ہونے والے مشترکہ اعلامیے پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب پاکستان کے پاس ایک نیا اور مؤثر فورم موجود ہے جہاں دہشت گردی سے متعلق شواہد اور ٹھوس ثبوت پیش کیے جاسکیں گے۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ترکیہ اور قطر کی معاونت سے مذاکرات کا سلسلہ دوبارہ شروع ہونا ایک اہم پیش رفت ہے، کیونکہ دونوں ممالک نے ہمیشہ پاکستان کے مؤقف کو سمجھا اور اسے خطے کے امن کے لیے ایک اہم شراکت دار کے طور پر تسلیم کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغان طالبان نے اس بات کو تسلیم کیا ہے کہ دہشت گرد کارروائیاں ختم کی جائیں گی، اور امید ہے کہ اب پاکستان کے اندر دہشت گردی کے واقعات کا خاتمہ ہوگا۔ عطا تارڑ نے واضح کیا کہ اگر کسی بھی فریق کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی تو اس کے خلاف سخت کارروائی اور سزا کا تعین کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ جنگ بندی کے معاہدے میں افغان طالبان کی جانب سے فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائی بھی شامل ہے، اور انہیں اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف کسی بھی صورت استعمال نہ ہو۔ پاک افغان سرحد کھولنے سے متعلق فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: افغان طالبان پاکستان کے عطا تارڑ

پڑھیں:

افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف سرحد پار دہشت گردی نہیں ہونے دیں گے، فیلڈ مارشل

پشاور:

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبرپختونخوا کے عوام کی قربانیوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف سرحد پار دہشت گردی نہیں ہونے دیں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پشاور کا دورہ کیا جہاں قبائلی عمائدین کے جرگے کے ساتھ تفصیلی ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف کو ہیڈ کوارٹرز 11 کور میں سیکیورٹی صورت حال، آپریشنل تیاریوں، پاک-افغان سرحد پر امن و استحکام اور انسداد دہشت گردی کی کوششوں پر جامع بریفنگ دی گئی۔

بیان میں کہا گیا کہ فیلڈ مارشل نے پاک-افغان کشیدگی کے دوران قبائلی عوام کی جانب سے سیکیورٹی فورسزکی غیر مشروط حمایت کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبرپختونخوا کے عوام کی قربانیوں کوخراج تحسین پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق قبائلی عمائدین نے دہشت گردی اور افغان طالبان کے خلاف مسلح افواج کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جرگے سے خطاب میں کہا کہ پاکستان افغانستان سمیت تمام ہمسایوں کے ساتھ امن کا خواہاں ہے، افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف سرحد پار دہشت گردی نہیں ہونے دیں گے۔

فوٹو: آئی ایس پی آر

متعلقہ مضامین

  • بھارت افغان سرزمین سے پاکستان کیخلاف جنگ چھیڑرہاہے، خواجہ آصف
  • امید ہے اب دہشت گرد کارروائیاں نہیں ہوں گی، عطا تارڑ
  • افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشت گردی نہیں ہونے دیں گے، فیلڈ مارشل
  • افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف سرحد پار دہشت گردی نہیں ہونے دیں گے، فیلڈ مارشل
  • بھارت افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف جنگ چھیڑ رہا ہے: خواجہ آصف
  • بھارت افغان سرزمین سے پاکستان کیخلاف کم شدت کی جنگ چھیڑ رہا ہے، خواجہ آصف
  • افغانستان سے پاکستان پر حملہ ہوا تو بھرپور جواب دیں گے، وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ
  • افغانستان کیساتھ مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں اور انکےحامیوں کو ختم کرنےکیلئے کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلا
  • استنبول مذاکرات ناکام، افغان طالبان حکومت اپنی ذمہ داریوں سے کترا رہی ہے ، عطاء تارڑ