سہیل آفریدی کو جس مقصد کے لیے لایا گیا ہے اس سے قبل ہی فارغ ہو جائیں گے، طلال چوہدری کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو ’بے بی سی ایم‘ قرار دے دیا، کہا یہ جس کام کے لیے آئے ہیں، اس سے پہلے فارغ ہوجائیں گے۔
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ سہیل آفریدی کو جان بوجھ کر ’بے بی سی ایم‘ کے طور پر صوبے میں بٹھایا گیا ہے تاکہ ان کی اپنی سمجھ بوجھ نہ ہو، وہ سیل سے چلے یا چابی سے، بس بانی بانی کرتا رہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ بدلنے سے کے پی میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن نہیں رکے گا، طلال چوہدری
طلال چوہدری نے کہا کہ بانی اپنی جگہ ہوگا، صوبے کے 4 کروڑ عوام کے فیصلے وزیراعلیٰ نے کرنے ہیں۔ صحت، تعلیم کے حوالے سے کچھ کریں۔ سہیل آفریدی کو 2 ہفتے ہوئے وزیراعلیٰ بنے ہوئے، کوئی مجھے یہ بتائے کہ انہوں نے کسی جگہ کہا ہو کہ وہ اس صوبے کو یہ دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی جس کام کے لیے آئے ہیں اس سے پہلے فارغ ہوجائیں گے، یہ اکیلا نہیں بلکہ پی ٹی آئی کو بھی ساتھ لے جائے گا۔ پنجاب میں کچھ بھی ہوتا ہے تو مریم نواز سے پوچھا جاتا ہے، کیا کبھی خیبرپختونخوا میں کسی نے وزیراعلیٰ سے پوچھا ہے کہ اس نے عوام کے لیے کیا کیا ہے؟
ان کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی نے عمران خان سے ملاقات کے لیے عدالت میں درخواست دے رکھی ہے۔ عمران خان ایسے قیدی ہیں جنہوں نے ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ ملاقاتیں کی ہیں۔ عدالت نے جیل مینوئل کے تحت ملاقات کا حکم دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ’تیار رہیں تاکہ عمران خان کو جیل سے نکالا جاسکے‘، سہیل آفریدی کا چارسدہ جلسے سے خطاب
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے جب عمران خان سے ملاقات کے لیے جاتے ہیں تو ان کے بڑے مطالبات ہوتے ہیں۔ وہ چاہتے ہیں عمران خان لان میں بیٹھا ہو، ملاقات کا کوئی وقت نہ ہو بلکہ لمبی ملاقات ہو، ان کے پاس چائے نہیں، کافی ہونی چاہیے، ہم نے آم نہیں امرود کھانے ہیں۔
’آپ ماموں سے ملنے تو نہیں جارہے، آپ جیل میں ملاقات کرنے جارہے ہیں، جیل مینوئل کے تحت ملاقات ہوگی۔‘
کیا عمران خان کو بنی گالہ شفٹ کیا جاسکتا ہے یا ایسی کوئی تجویز ہے؟ اس سوال کے جواب میں طلال چوہدری نے کہا کہ ایسی باتیں پی ٹی آئی کی جانب سے پھیلائی جاتی ہیں، وہاں سے ماحول بنایا جاتا ہے۔ وزیرِ داخلہ نے بھی پچھلے دنوں یہ کہا تھا کہ پی ٹی آئی کوئی ایک بندہ بتا دے جس نے یہ ڈیل آفر کی ہو، ڈیل پی ٹی آئی والے خود لے کر آتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت کی عمران خان کو بنی گالہ منتقل کرنے کی پیشکش
انہوں نے کہا کہ عمران خان اب پھر ڈیل بنارہے ہیں کہ وہ افغانستان کے ساتھ امن کروائیں گے۔ افغانستان کا مسئلہ تو کچھ ہے ہی نہیں، یہ مسئلہ انہوں نے خود پیدا کیا ورنہ یہ کبھی پیدا نہ ہوتا۔ یہ ریاست کو بلیک میل کرکے ڈیل بنانے کی کوشش میں ہیں۔
کیا خیرسگالی کے تحت عمران خان کو بنی گالہ شفٹ کیا جاسکتا ہے؟ اس سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کس بات کی خیرسگالی، کیا انہوں نے کوئی اچھا کام کیا ہے؟ عمران خان درخواست دیں کہ انہیں فلاں جگہ شفٹ کیا جائے، اس پر غور کریں گے۔
’سب کے سامنے کہیں کہ ہمیں بنی گالہ شفٹ کردیں، ہمیں نتھیا گلی شفٹ کردیں، یہ لکھ کر دیں، بلیک اینڈ وائٹ میں بات ہوگی۔‘
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بنی گالہ بے بی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی عمران خان نتھیا گلی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بنی گالہ خیبرپختونخوا سہیل ا فریدی نتھیا گلی انہوں نے کہا کہ سہیل ا فریدی کو طلال چوہدری نے عمران خان کو پی ٹی ا ئی بنی گالہ کے لیے
پڑھیں:
کسی کو اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی و انتشارکی اجازت نہیں، وزیر مملکت
اسلام آباد(نیوزڈیسک ) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے پی ٹی آئی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب انتشار پھیلانے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی اور اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ بے جا تنقید کے باوجود فوج نے طویل عرصے برداشت کیا اور پی ٹی آئی کی بار بار کی الزام تراشیوں پرادارے کو جواب پر دینا پڑا۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ماضی میں مذاکرات کی پیشکش ہمارے لیے شرمندگی کا باعث ہے۔
طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ اور اگر اب اگر اڈیالہ جیل کے باہر ہنگامہ آرائی جاری رہی تو قیدی کہیں اور منتقل کردیے جائیں گے ، خبردار کیا کہ آئیں کریں اڈیالہ کے باہر شعبدہ بازی تو آپ کو بتائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عوام نے پشاور میں پی ٹی آئی کے جلسے کا اصل حال دیکھ لیا، جو گالم گلوچ اور تنقید کے سوا کچھ نہیں تھا، پاکستان کے اداروں پر تنقید اس جماعت کا مستقل وطیرہ ہے۔
وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ جلسے میں معرکہ حق میں دشمن کو شکست دینے والی پاک فوج کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا، واضح کیا کہ فوج سیاست میں مداخلت نہیں کررہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ لوگ دوسروں کے کندھوں پر بیٹھ کر اقتدار تک پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں اور اگر کندھے نہ ہوتے تو یہ وزیراعظم بھی نہیں بن سکتے تھے، ہر روز پی ٹی آئی کے سابق رہنماؤں سے بھی ملکی اداروں کے خلاف بے جا تنقید کی جاتی ہے۔
سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ فوج اور اس کے سربراہ پر تنقید بلیک میل کرنے کے لیے کی جارہی ہے، بانی پی ٹی آئی نے کبھی اسرائیل ،بھارت یا دہشت گردوں پرتنقید نہ کی۔
وزیر مملکت نے کہا کہ یہ دوبارہ کندھوں پر بیٹھ کر اقتدار حاصل کرنا چاہتے ہیں، خود کو سب سے ضروری اور ناگزیر سمجھنے والا ذہنی مریض ہی ہو سکتا ہے، اب بات چیت کی دعوت نہیں دی جائے گی۔