ایک ذہنی مریض سے ’ذہنی ڈاکٹر‘ ہی مذاکرات کر سکتا ہے، مریم اورنگزیب کی عمران خان پر تنقید
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی انا اور غیر ذمہ دارانہ رویہ کوئی نیا مسئلہ نہیں، ایک ذہنی مریض کے ساتھ ذہنی ڈاکٹر ہی مذاکرات کر سکتا ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان نے کبھی بھی اپنے متنازع بیانات سے لاتعلقی کا اظہار نہیں کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو 300 سے زیادہ عسکری اداروں اور املاک کو نشانہ بنایا گیا، اور ملکی سلامتی کے خلاف سرگرمیوں کی سزا آئین میں واضح طور پر درج ہے۔
انہوں نے کہاکہ اگر کوئی ملک دشمن عناصر کے ساتھ مل کر ریاست مخالف کارروائی کرے تو اسے آزادی اظہار نہیں کہا جا سکتا۔ ان کے مطابق ’ذہنی مریض سے ذہنی ڈاکٹر ہی بات کر سکتا ہے، انہیں سمجھایا جائے تو جواب میں گالیاں ملتی ہیں۔‘
سینیئر وزیر نے الزام لگایا کہ یہ وہی فارن فنڈنگ کی آواز ہے جو اسرائیل اور بھارت سے آئی، یہ لوگ آئی ایم ایف کو بھی پاکستان کی مدد روکنے کے لیے خط لکھتے رہے۔ قومی سلامتی پر حملہ کسی صورت برداشت نہیں، اور کون پوچھ رہا ہے کہ 27 ویں ترمیم منظور ہے یا نہیں؟
مریم اورنگزیب نے کہاکہ اداروں کو نشانہ بنانا، آرمی چیف کو متنازع بنانا اور شہدا کے مجسموں کی بے حرمتی سنگین جرائم ہیں۔
ان کے مطابق وفاق میں انتشار پھیلانے والے کو غدار کہا جاتا ہے، اور ایسے کرداروں سے نمٹنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ اب بس بہت ہو چکا۔
انہوں نے مزید کہاکہ کچھ افراد بھارت کے میڈیا پر بیٹھ کر پاکستان کو متنازع بنا رہے ہیں، جس کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ ’آپ جیل میں اپنی کرپشن اور اقدامات کی وجہ سے ہیں، ایک 9 مئی تاریخ میں لکھا جا چکا ہے، اسے بار بار نہیں دہرایا جا سکتا۔ ملک میں ترقی کی فضا بحال ہو رہی ہے، لیکن انہیں یہی تکلیف ہے۔ عوام ان کی اصل پہچان سمجھ چکے ہیں۔‘
سینیئر وزیر نے اعلان کیاکہ حکومت ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرے گی۔ آئین میں ملک دشمنی کی سزا بالکل واضح ہے۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان بھارتی سازش کے نفع بخش ثابت ہو رہے ہیں اور ان کے بیانات ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ انہیں اسی لیے گرفتار کیا گیا کہ انہوں نے ریاست کو نقصان پہنچایا۔ آزادی رائے کے نام پر ملک دشمنی کی اجازت نہیں دی جائے گی، اور جو بھی حد پار کرے گا اسے وہی سزا ملے گی جو آئین طے کرتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پی ٹی آئی ذہنی ڈاکٹر ذہنی مریض عمران خان کڑی تنقید وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی ذہنی ڈاکٹر کڑی تنقید وی نیوز ذہنی ڈاکٹر نے کہاکہ انہوں نے
پڑھیں:
اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بشریٰ بی بی بلاول بھٹو زرداری پاکستان سعودی عرب سہیل آفریدی مریم نواز