data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور:وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی جماعت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان ایک  ذہنی مریض  ہیں، جبکہ پی ٹی آئی کی یہ سوچ کہ خان نہیں تو کچھ نہیں  قابلِ نفرت ہے، کیونکہ اصل حقیقت یہ ہے کہ پاکستان نہیں تو کچھ نہیں ۔

لاہور میں ن لیگی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف ساڑھے 12 سال سے حکومت میں ہے مگر نہ صوبے میں ترقیاتی کام ہوئے اور نہ ہی ایک بڑا اسپتال بنایا گیا، پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا کو کھنڈر بنا دیا ہے  جبکہ مسلم لیگ (ن) نے پنجاب میں فرانزک لیب سمیت کئی بڑے منصوبے مکمل کیے۔

 انہوں نے عمران خان پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جیل میں قید شخص نے 190 ملین پاؤنڈ کی میگا کرپشن کی ہے،  یہ شخص اسپتالوں اور فلاحی منصوبوں کے پیسے تک کھا گیا، پشاور میں بزدار پلس پلس  کی حکومت کا جلسہ عوام نے مسترد کر دیا ہے، معرکہ حق میں پاک فوج نے بھارت کو عبرتناک شکست دی، بھارتی فوج آج بھی پاک فوج سے خوفزدہ ہے جب کہ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دشمن پر خوف طاری ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنے دور میں بھارت کے خلاف آواز اٹھانے کی ہمت بھی نہ کی، کشمیر کا مقدمہ بھی نہ لڑا، لیکن آج فوج پر الزامات لگاتی ہے، تحریک انصاف کی بہنیں بھارتی میڈیا پر جا کر فوج پر حملہ کرتی ہیں  اور پی ٹی آئی کا بیانیہ بیرونی میڈیا میں پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہا ہے۔

عطا تارڑ نے 9 مئی واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کور کمانڈر ہاؤس پر حملے کی ویڈیوز میں پی ٹی آئی قیادت کی خواتین بھی موجود تھیں، انہوں نے وہ کام کیا جو دشمن بھی نہ کرسکا،  انہوں نے PTI کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر الزام لگایا کہ یہ ریاستی اداروں کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈا کر رہے ہیں اور ملکی اداروں کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پی ٹی آئی کہا کہ

پڑھیں:

فوج کی دوٹوک پریس کانفرنس: عمران خان پر ذہنی بیماری اور ریاست مخالف بیانیے کے الزامات

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ذہنی مریض قرار دے دیا۔ترجمان پاک فوج احمد شریف چوہدری نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم پاکستان کی سیاسی لیڈرشپ کا احترام کرتے ہیں مگر فوج کو اپنی سیاست سے دور رکھیں، کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ پاکستان کی افواج اور عوام کے بیچ دراڑیں ڈالے، آپ کو اجازت نہیں دیں گے کہ عوام کو افواج کے خلاف بھڑکائیں،فوج اور عوام کے درمیان خلا ڈالنے کی اجازت ہم آپ کو نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس شخص سےجب کوئی ملےتو یہ ریاست پاکستان اور فوج کے خلاف بیانیہ دیتا ہے، یہ شخص آئین و قانون اور رولز کو بالائے طاق رکھ کر یہ بیانیہ دیتا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے عمران خان کو ذہنی مریض قرار دیتے ہوئے کہا کہ تم ہو کون ، کس کی زبان بول رہے ہو ، تم سمجھتے کیا ہو اپنے آپ کو؟ ذہنی مرض کی بیماری کی علامات آپ نے پہلے بھی دیکھی تھیں ، اس نے پہلے 9 مئ کو جی ایچ کیو پر حملہ نہیں کرایا؟ یہ سمجھتا ہے پاک فوج میں جو بندہ ہے وہ غدار ہے، وہ سمجھتا ہے کہ اس کو سارا علم ہے اور باقی سب غلط ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ ذہنی مریض کی منطق کے مطابق جب بھارت نے حملہ کیا، یہ ہوتا تو کشکول لے کر چل پڑتا کہ آؤ بات کرتے ہیں، یہ تو کہتا تھا کہ خارجیوں کا پشاور میں دفتر کھول دیں، لوگوں کو ابھارتا ہے کہ ہنگامے کرو، اس بات چیت کا بخار تو ان کو پہلے سے تھا، لوگوں کو آپریشن کے خلاف کھڑے ہونے کے لیے اکساتا ہے، ہمیں کلیئر ہے کہ اس کی سیاست یا اس کی ذات ریاست سے بڑھ کر نہیں ہوسکتی ، یہ ایک ذہنی مریض ہے، یہ ایک ٹیرر کرائم نیکسس ہے، یہ منشیات ، این سی پی ، اغوا برائے تاوان اور بے تحاشا چیزوں میں ہے ۔

متعلقہ مضامین

  • وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ: عمران خان اور پی ٹی آئی کی قیادت پر سخت تنقید
  • عمران خان ذہنی مریض، فیلڈ مارشل عاصم منیر ملک کا دفاع کرنا جانتے ہیں، وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ
  • عمران خان ذہنی مریض ، خان نہیں تو کچھ نہیں والی سوچ پر لعنت بھیجتے ہیں،عطا تارڑ
  • عمران خان ایک ذہنی مریض ہے خان نہیں تو کچھ نہیں والی سوچ پر لعنت بھیجتے ہیں، وزیر اطلاعات
  • ڈی جی آئی ایس پی آر نے عمران خان کو ذہنی مریض قرار دے دیا
  • فوج کی دوٹوک پریس کانفرنس: عمران خان پر ذہنی بیماری اور ریاست مخالف بیانیے کے الزامات
  • ذہنی مریض لوگوں کو ابھارتا ہے کہ ہنگامے کرو، پاک فوج کے ترجمان نے آج سب کچھ بتا دیا
  • ڈی جی آئی ایس پی آر نے عمران خان کو ذہنی مریض قرار دے دیا
  • ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے عمران خان کو ذہنی مریض قرار دیدیا