وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے پولیس لائنز پشاور کا دورہ کیا ہے۔ انہوں نے پولیس کو بلٹ پروف گاڑیاں، جدید اسلحہ و سیکیورٹی آلات با ضابطہ طور پر حوالہ کردیے۔

پولیس کو ڈرونز کیمرے، اینٹی ڈرون گنز، اینٹی ڈرون سسٹمز، تھرمل کیمرے، جیمرز کے ساتھ بلٹ پروف جیکٹس، بیلسٹک ہیلمٹس اور بکتر بند گاڑیاں فراہم کی گئیں۔

اس کے علاوہ سنائپر رائفلز، ڈریگونوف، ایم سولہ، سب مشین گنز اور ہیوی مشین گنز بھی پولیس فورس کے حوالے کی گئیں۔

وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ تھرمل ویپن سائٹس اور تھرمل بائنوکلرز سے پولیس کی رات کی نگرانی مؤثر بنے گی، بلٹ پروف ہیولز، بلٹ پروف ریوو اور سائیڈ آرمَرنگ سے پولیس کی نقل و حرکت مزید محفوظ ہو سکے گی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہاکہ 2018 سے 2022 تک ہم نے امن دیکھا مگر اس کے بعد حالات خراب ہوئے، قیام امن کے لیے اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے پالیسی بنانا ہوگی۔

انہوں نے کہاکہ پولیس فورس کو موجودہ حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، جوانوں کے جذبے جوان ہیں، اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہر اول دستے کا کردار ادا کررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہماری بھرپور کوشش ہے کہ پولیس فورس کو ناقابل تسخیر بنایا جائے، پولیس فورس کو موجودہ حالات سے نمٹنے کے لیے مزید اسلحہ و آلات بھی فراہم کیے جائیں گے۔

سہیل آفریدی نے کہاکہ جب ہم 80 ہزار شہدا کی بات کرتے ہیں تو ان میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے جوان بھی شامل ہیں، ہم صوبے میں امن بحال کریں گے اور اسے برقرار بھی رکھیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جب تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے پالیسی بنے گی تو امن و امان قائم ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اسٹیک ہولڈرز امن و امان پالیسی سہیل آفریدی مشاورت وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسٹیک ہولڈرز پالیسی سہیل ا فریدی مشاورت وزیراعلی خیبرپختونخوا وی نیوز سہیل ا فریدی پولیس فورس بلٹ پروف نے کہاکہ کے لیے

پڑھیں:

سرمایہ کاری کے تحفظ کیلئے امن و امان پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، سہیل آفریدی

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی : فائل فوٹو 

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ صوبہ توانائی میں خود کفالت اور آمدن کے نئے ذرائع کی جانب بڑھ رہا ہے، سرمایہ کاری کے تحفظ کیلئے امن و امان پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تیل و گیس کی دریافت سے روزگار، کاروبار اور صنعت کو فروغ ملے گا، قدرتی وسائل پر پہلا حق مقامی آبادی کا ہے، تمام فیصلے مقامی مفاد کی بنیاد پر ہوں گے۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ صوبائی حکومت توانائی کے منصوبوں پر معمول سے ہٹ کر کام کر رہی ہے، کے پی حکومت سرمایہ کاری اور صنعتی شعبے کی ترقی کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

وزیر اعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ میران بلاک کے 49 فیصد شیئرز او جی ڈی سی ایل کومنتقل،51 فیصد کے پی او جی سی ایل کے پاس رہیں گے، میران بلاک کنسورشیم کی قیادت او جی ڈی سی ایل کرے گا، جی ایچ پی ایل اور پی پی ایل شراکت دار ہوں گے۔

کے پی او جی سی ایل کے51 فیصد شیئرز کی سرمایہ کاری بھی کنسورشیم فراہم کرے گا، کنسورشیم معاہدے سے تقریباً 22 ارب روپے کی سرمایہ کاری خیبر پختونخوا میں آئی، معاہدے سے صوبائی حکومت اور کے پی او جی سی ایل کو 12 ارب روپےکی بچت ہوئی۔

متعلقہ مضامین

  • وفاق صوبائی حکومت سے مل کر پالیسی بنائے تو وہ پائیدار ہوگی، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی
  • وفاق پالیسی صوبائی حکومت سے مل کر بنائے تو وہ پائیدار ہوگی، سہیل آفریدی
  • کہتے ہیں خیبرپختونخوا  سیکیورٹی  معاملات  پر  سنجیدہ نہیں ، ہمارا  قصور نہیں،  آپ  اپنی  پالیسیاں تبدیل کریں، سہیل آفریدی
  • سرمایہ کاری کے تحفظ کیلئے امن و امان پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، سہیل آفریدی
  • قدرتی وسائل پر مقامی آبادی کا پہلا حق، امن و امان پر سمجھوتہ نہیں کیا جائےگا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
  • وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا پشاور جلسے کے حوالے سے پیغام
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا پشاور جلسے کے حوالے سے پیغام
  • پشاورجلسے کی کامیابی کیلئے ہر کسی کو کلیدی کردار ادا کرنا چاہیے، سہیل آفریدی
  • عمران خان قوم کے لیڈر، وفاقی وزرا کا رویہ عوام کو اشتعال دلانے کے مترادف ہے، سہیل آفریدی