غزہ میں جاری دو سالہ جنگ میں شامل ایک اور اسرائیلی فوجی نے خودکشی کرلی ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق رافیل بارزانی نامی فوجی غزہ میں کارروائیوں میں حصہ لیتا رہا اور شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھا۔

رپورٹس کے مطابق بارزانی پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس ڈس آرڈر (PTSD) میں مبتلا تھا، جو جنگی صدمات کے باعث پیدا ہونے والی ذہنی کیفیت ہے۔

اس بیماری میں مریض کو خوفناک خواب، فلیش بیک اور ذہنی بے چینی کا سامنا رہتا ہے، جس سے معمولاتِ زندگی شدید متاثر ہوتے ہیں۔

اس واقعے کے بعد غزہ جنگ میں شریک اسرائیلی فوجیوں میں ذہنی بیماریوں اور خودکشی کے بڑھتے ہوئے رجحان پر اسرائیل میں اندرونی سطح پر نئی بحث چھڑ گئی ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

لیسکو میں خراب میٹرز کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ، صارفین سے بھاری اوسط بل وصول

لاہور:

لیسکو میں خراب میٹرز کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا، صارفین سے بھاری اوسط بل وصول کیے جانے لگے۔

تفصیلات کے مطابق لیسکو کے  ایک لاکھ سے زائد خراب اور جلنے والے سنگل و تھری فیز میٹرز کو ڈیفیکٹو قرار دیا جا چکا ہے۔ خراب میٹرز طویل عرصے تک تبدیل نہ ہونے کے باعث صارفین سراپا احتجاج ہیں۔ ڈیفیکٹو کوڈ لگے میٹرز کے حامل صارفین کو بھاری بل بھیجے جانے کا سلسلہ جاری ہے جس سے صارفین میں شدید ردعمل پیدا ہو رہا ہے۔

نیپرا نے میٹرز کی شدید قلت  کا سخت نوٹس لیتے ہوئے لیسکو چیف محمد رمضان بٹ سے جواب طلب کر لیا۔ نیپرا نوٹس کے مطابق اگست کے بعد سے نئے کنکشن اور خراب میٹرز کی تبدیلی کے لیے کمپنی کے پاس مطلوبہ اسٹاک موجود نہیں جو کہ قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ نیپرا نے واضح کیا ہے کہ قوانین کے مطابق خراب میٹرز کی بروقت تبدیلی لیسکو کی ذمہ داری ہے۔

صارفین کا کہنا ہے کہ فوری طور پر میٹرز کا اسٹاک فراہم کر کے خراب میٹرز کی تبدیلی یقینی بنائی جائے تاکہ انہیں غیر معمولی بلوں کے عذاب سے نجات مل سکے۔

ذرائع کے مطابق لیسکو میں گزشتہ 6 ماہ سے میٹرز کی شدید قلت ہے، میٹرز خراب ہونے کی صورت میں  صارفین پر بجلی چوری کے مقدمات بنائے جانے کے متعدد واقعات سامنے آئے ہیں۔دوسری طرف ہزاروں صارفین نے 6 ماہ سے ڈیمانڈ نوٹس کی مد میں لیسکو کو کروڑوں روپے جمع کروائے ہیں لیکن ان کے نئے کنکشن کے میٹرز نہیں لگ سکے۔

میٹر کی تبدیلی یا نئے کنکشن کیلئے صارفین لیسکو  دفاتر کے چکر لگا لگا کر تھک گئے ہیں یہی وجہ ہے کہ کئی مقامات پر لیسکو عملے اور صارفین کے درمیان جھگڑے بھی ہوئے ہیں۔ لیسکو آپریشن دفاتر کے افسران لیسکو کی نئی مینجمنٹ کو  میٹرز کی قلت کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ نئی مینجمنٹ کی طرف سے بروقت میٹر ز کی ٹینڈرنگ کا عمل مکمل نہ کیے جانے کے باعث یہ شدید بحران پیدا ہوا ہے۔

اس حوالے سے موقف جاننے کیلئے لیسکو حکام سے متعدد بار رابطے کی کوشش کی گئی لیکن کسی بھی ذمہ دار سے رابطہ نہ ہوسکا۔

متعلقہ مضامین

  • خاتون کرکٹر نے منگیتر سے شادی نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا، پروپوزل ویڈیو سمیت تمام تصاویر ڈیلیٹ کردیں
  • غزہ حملوں میں شریک اسرائیلی فوجی پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس کے باعث خودکشی کر گیا
  • بینن میں فوجی بغاوت کی کوشش ناکام، حکومت نے صورتحال پر دوبارہ قابو پانے کا دعویٰ کردیا
  • مشہور ٹک ٹاکر نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا
  • انڈونیشیا میں تباہ کن سیلاب: ہلاکتیں 900 سے متجاوز، خوراک کی قلت کا بحران
  • تھرپارکر: گھر سے خاتون کی لاش برآمد، شوہر اور دیور پر مقدمہ
  • 24 گھنٹے کے اندر یوکرین کے 1450 فوجی ہلاک کردیے: روسی وزارت دفاع
  • لیسکو میں خراب میٹرز کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ، صارفین سے بھاری اوسط بل وصول
  • امریکا میں نوزائیدہ بچوں کے لیے لازمی ہیپاٹائٹس بی ویکسین ختم، ماہرین صحت کی شدید تشویش