عمران خان نے ہر بات کا الزام امریکا پر ڈالنے سے قبل کیا کِیا؟ سابق سی آئی اے اہلکار کے سنسنی خیز انکشافات
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
سی آئی اے کے سابق کاؤنٹر ٹیرر اسٹیشن چیف اسلام آباد جان کریاکو نے ایک انٹرویو کے دوران سنسنی خیز انکشافات کردیے۔
اپنے انٹرویو میں انہوں نے دعویٰ کیاکہ عمران خان نے بحیثیت وزیراعظم ہم سے کہا تھا کہ اندرون ملک سیاسی صورت حال کی وجہ سے میں ہر چیز کی ذمہ داری آپ پر ڈالنے والا ہوں۔
سی آئی اے کے سابق کاؤنٹر ٹیرر اسٹیشن چیف اسلام آباد جان کریاکو نے ایک انٹرویو کے دوران سنسنی خیز انکشافات کردیے۔
اپنے انٹرویو میں انہوں نے دعویٰ کیاکہ عمران خان نے بحیثیت وزیراعظم ہم سے کہا تھا کہ اندرون ملک سیاسی صورت حال کی وجہ سے میں ہر چیز کی ذمہ داری آپ پر ڈالنے والا ہوں۔… pic.
— WE News (@WENewsPk) October 25, 2025
انہوں نے کہاکہ عمران خان کی اس بات پر امریکی سفیر ہنس پڑا اور کہاکہ ہمیں اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیوں کہ ویسے بھی ہر بات کا الزام ہم پر ہی آتا ہے۔
سابق سی اے آئی اے آفیسر نے کہاکہ عمران خان نے گرفتاری کے بعد بھی امریکی حکومت کو پیغام بھیجا کہ آپ میری کیا مدد کر سکتے ہیں کہ میں اس صورت حال سے نکل آؤں۔
بات کو جاری رکھتے ہوئے وہ کہتے ہیں کہ اس پر ہم نے ان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ سے رابطہ کیاکہ وہ پاکستان جا کر حکام سے کہیں کہ انہیں رہا کریں مگر انہوں نے انکار کردیا۔
انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان کے جوہری ہتھیاروں پر مکمل کنٹرول پاکستانی فوجی قیادت کے پاس ہے۔
انہوں نے کہاکہ انہیں پاکستان کی موجودہ سیاسی تقسیم پر تشویش ہے، کیونکہ اس سے سڑکوں پر تصادم، مظاہروں میں ہلاکتیں اور سیاسی رہنماؤں پر حملوں کے خدشات بڑھ جاتے ہیں۔
واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف جب تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ ہوا تو انہوں نے ایک سائفر لہرا کر کہا تھا کہ امریکا ان کی حکومت کے خلاف سازش کررہا ہے۔
بعد ازاں حکومت کے خاتمے کے بعد بھی وہ اس بیانیے پر ڈٹے رہے اور پی ڈی ایم کی حکومت کو ’امپورٹڈ‘ حکومت قرار دیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews الزام امریکا سی آئی اے اہلکار عمران خان وی نیوزذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: الزام امریکا سی ا ئی اے اہلکار وی نیوز کہ عمران خان انہوں نے ا ئی اے
پڑھیں:
امریکا نے منشیات فروشی کا الزام عائد کرتے ہوئے کولمبین صدر پر پابندیاں عائد کردیں
امریکا نے منشیات کی غیرقانونی سرگرمیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے کولمبیا کے صدر گستاو و پیٹرو پرپابندیاں عائد کردیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ان پابندیوں کے تحت کولمبیا کے صدر گستاؤ پیٹرو کے امریکا میں اثاثے منجمد کر دیئے گئے۔
علاوہ ازیں امریکی شہریوں کو کولمبیا کے صدر گستاؤ پیٹرو کے ساتھ کسی بھی مالی لین دین سے بھی روک دیا گیا۔
دوسری جانب امریکی حکام کا کہنا ہے کہ کولمبیا کے صدر پر پابندی کا یہ اقدام خطے میں منشیات کی اسمگلنگ اور بدعنوانی کے خلاف امریکی عزم کا حصہ ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صدر گستاؤ پیٹرو نے اپنے ملک میں منشیات فروشوں کو حوصلہ دیا، یہاں تک کہ شمالی امریکا تک بھی ترسیل کی اجازت دی۔
صدر پیٹرو نے ان الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے منشیات فروشی کے خلاف کارروائیوں میں ریکارڈ مقدار میں منشیات ضبط کیں اور کئی جرائم پیشہ نیٹ ورکس کو ختم کیا۔
ادھر کولمبیا کی حکومت نے امریکی فیصلے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے سیاسی نوعیت اور کولمبیا کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے مترادف ہیں۔