data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد:۔ تحریک لبیک پرپابندی کے معاملے پرالیکشن کمیشن تذبذب کا شکارہے، جس کے باعث ٹی ایل پی بطور سیاسی جماعت کمیشن کے ساتھ رجسٹرڈ رہے گی اور موجودہ قوانین کے مطابق ٹی ایل پی انتخابات میں حصہ لے سکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق تحریک لبیک پر دہشت گردی ایکٹ کے تحت پابندی عائد کی گئی ہے۔ دہشت گردی ایکٹ کے تحت پابندی کے باوجود ٹی ایل پی سیاسی جماعتوں کی فہرست میں شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق سیاسی جماعت پر پابندی صرف آرٹیکل 17 کے تحت ریفرنس کے ذریعہ عائد کی جاسکتی ہے، الیکشن ایکٹ کی شق 212 کے تحت بھی ریفرنس بھیجا جاتا ہے، دہشت گردی ایکٹ کے تحت پابندی سے ٹی ایل پی کی سیاسی حیثیت ختم نہیں ہوسکتی۔

ذرائع کے مطابق ٹی ایل پی بطور سیاسی جماعت کمیشن کے ساتھ رجسٹرڈ رہے گی، موجودہ قوانین کے مطابق ٹی ایل پی انتخابات میں حصہ لے سکتی ہے،ٹی ایل پی پر پابندی سے متعلق وزرات قانون و اٹارنی جنرل آفس سے معاونت لی جاسکتی ہے۔

ویب ڈیسک.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ٹی ایل پی کے مطابق کے تحت

پڑھیں:

انسداد دہشت گردی عدالت کا جی ایچ کیو حملہ کیس کے تمام ملزمان کی پیشی کا حکم

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251023-08-29
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کے تمام ملزمان کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دے دیا۔گزشتہ روز کی سماعت میں طلب کیے گئے 3 گواہ پولیس سب انسپکٹرز عدالت میں پیش نہیں ہوئے، جس کی وجہ سے عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 5 نومبر تک ملتوی کردی۔ عدالت میں جمع کرائی گئی پولیس رپورٹ کے مطابق افسران گواہ کرکٹ اسٹیڈیم سیکورٹی ڈیوٹی پر ہیں، جس کی وجہ سے گواہ عدالت پیش نہیں ہوسکتے۔ جج امجد علی شاہ کے روبرو ہونے والی سماعت میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جیل روبکار پر حاضری لگائی گئی۔ عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت اڈیالہ جیل میں ہوگی اور آئندہ تاریخ پر 3 گواہوں کو اڈیالہ جیل میں پیش ہونے کے نوٹس جاری کرتے ہوئے عدالت نے تمام ملزمان کو بھی 5 نومبر کو جیل عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد بھی عدالت میں پیشی کے بعد واپس روانہ ہو گئے۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور قازقستان کی افواج کے درمیان انسدادِ دہشت گردی کے شعبے میں مشترکہ مشق
  • ٹی ایل پی پابندی کے باوجود انتخابات لڑنے کی اہل، الیکشن کمیشن کی فہرست میں بدستور شامل
  • ٹی ایل پی پر پابندی کے بعد مریم نواز کے سیکورٹی عملے کی سخت اسکریننگ شروع
  • ٹی ایل پی پر پابندی کے لیے سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر نہ کرنے کا فیصلہ
  • وزارت داخلہ نے مذہبی جماعت پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
  • وفاقی وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا 
  • پنجاب میں بلدیاتی انتخابات مؤخر کرنے پر تنقید آئین و قانون سے لاعلمی کا اظہار ہے، الیکشن کمیشن آف پاکستان
  • تحریک لبیک پاکستان( ٹی ایل پی ) پر پابندی لگا دی گئی
  • انسداد دہشت گردی عدالت کا جی ایچ کیو حملہ کیس کے تمام ملزمان کی پیشی کا حکم