اسلام آباد : پاکستان کی قومی فضائی کمپنی پی آئی اے نے 5 سال بعد برطانیہ کے لیے پروازوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا، جس کا افتتاح وزیر دفاع خواجہ آصف نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر منعقدہ پروقار تقریب میں کیا۔

بحالی کے بعد اسلام آباد سے مانچسٹر کے لیے پہلی پرواز 284 مسافروں کے ساتھ روانہ ہوئی، جسے وزیر دفاع اور برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے الوداع کیا۔

افتتاحی تقریب میں وزارت دفاع، سول ایوی ایشن اتھارٹی اور برطانوی ہائی کمیشن کے اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔

اس موقع پر خواجہ آصف نے کہا کہ پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی پاکستان کی سفارتی کاوشوں کی ایک بڑی کامیابی ہے، جس کا سہرا پاکستانی سفارت خانے، وزارت خارجہ اور برطانوی حکام کے تعاون کو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جعلی پائلٹ لائسنس اسکینڈل نے قومی ایئرلائن کی ساکھ کو نقصان پہنچایا تھا، مگر حکومت نے اس بحران کے بعد ادارے کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے سنجیدہ اصلاحات کیں۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے یورپی آپریشن کی بحالی پاکستانی معیشت اور بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے خوش آئند پیش رفت ہے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ پی آئی اے اپنے فلائٹ شیڈول کو مزید بہتر بنائے، مسافروں کو معیاری سہولیات فراہم کرے اور فضائی بیڑے کو جدید خطوط پر استوار کرے۔ براہِ راست پروازیں برطانیہ میں مقیم 16 لاکھ سے زائد پاکستانیوں کا دیرینہ مطالبہ تھیں۔

تقریب میں مسافروں کے لیے خصوصی قرعہ اندازی کا اہتمام بھی کیا گیا، جس میں ایک خوش نصیب کو 660 سی سی گاڑی انعام میں ملی جبکہ دیگر مسافروں کو موبائل فون اور مختلف تحائف دیے گئے۔

پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے معزز مہمانوں کو یادگاری شیلڈز پیش کیں اور بتایا کہ ابتدائی طور پر اسلام آباد سے مانچسٹر کے لیے ہفتہ وار دو پروازیں چلائی جائیں گی، جو منگل اور ہفتے کو آپریٹ ہوں گی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق اگلے مرحلے میں لندن اور برمنگھم کے لیے بھی براہ راست پروازیں شروع کی جائیں گی۔ برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر محمد فیصل نے بھی اس موقع پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ پیش رفت دونوں ملکوں کے تعلقات کو مزید مضبوط بنائے گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ جلد پی آئی اے یورپ کے دیگر شہروں کے لیے بھی اپنی سروسز بحال کرے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: اسلام آباد پی آئی اے کے لیے

پڑھیں:

فیفا ورلڈ کپ 2026 نے تاریخ کے سب سے بڑے فٹبال ایونٹ کا اعزاز حاصل کر لیا

فیفا ورلڈکپ 2026 نے باضابطہ طور پر تاریخ کے سب سے بڑے فٹبال ٹورنامنٹ کا اعزاز حاصل کر لیا ہے جہاں پہلی بار 48 ٹیمیں اور مجموعی طور پر 1248 کھلاڑی میدان میں اتریں گے۔

12 جون سے شروع ہونے والا یہ میگا ایونٹ امریکا، میکسیکو اور کینیڈا کی مشترکہ میزبانی میں کھیلا جائے گا جو ورلڈکپ کی تاریخ میں پہلی بار تین ممالک میں منعقد ہو رہا ہے۔

اس بار ٹورنامنٹ کا فارمیٹ بھی پہلے سے بالکل مختلف ہے جہاں 48 ٹیموں کو 12 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہر گروپ میں 4 ٹیمیں شامل ہوں گی۔

مجموعی طور پر 104 میچز کھیلے جائیں گے جس سے ایونٹ مزید طویل اور سنسنی خیز ہونے کی توقع ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس ورلڈکپ میں شامل 1248 کھلاڑیوں میں سے 357 ایسے ہیں جو پہلے بھی عالمی کپ کھیل چکے ہیں جبکہ 891 کھلاڑی پہلی بار اس بڑے اسٹیج پر اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔

مزید پڑھیں

فیفا ورلڈکپ 2026 میں کیا نئی چیزیں متعارف ہوں گی؟

فیفا ورلڈکپ: میسی مسلسل چھٹے ورلڈکپ میں ارجنٹینا کی نمائندگی کیلیے تیار

فٹبال کے بڑے نام ایک بار پھر ایکشن میں ہوں گے جن میں لیونل میسی، کرسٹیانو رونالڈو اور گیلرمو اوچوا شامل ہیں جو چھٹی مرتبہ ورلڈکپ کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس بار چار نئے ممالک کیپ ورڈے، کوراساؤ، اردن اور ازبکستان پہلی بار ورلڈکپ کا حصہ بن رہے ہیں جس سے مقابلہ مزید غیر متوقع ہو گیا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق اس ایونٹ میں سب سے کم عمر کھلاڑی صرف 17 سال کا ہوگا جبکہ سب سے عمر رسیدہ کھلاڑی 43 سال کی عمر میں میدان میں اترے گا۔

مجموعی اسکواڈ میں 7 کھلاڑی 40 سال سے زائد عمر کے ہیں جبکہ 22 انڈر 20 پلیئرز بھی اپنی ٹیموں کی نمائندگی کریں گے۔

فیفا ورلڈکپ 2026 نہ صرف تعداد کے لحاظ سے سب سے بڑا ایونٹ بن چکا ہے بلکہ یہ فٹبال کی تاریخ میں ایک نئے دور کے آغاز کے طور پر بھی دیکھا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد میں دکانوں اور کاروباری مراکز کے اوقات میں توسیع، نیا شیڈول جاری
  • فیفا ورلڈ کپ 2026 نے تاریخ کے سب سے بڑے فٹبال ایونٹ کا اعزاز حاصل کر لیا
  • پشاور سمیت مختلف اضلاع میں بجلی کا طویل بریک ڈاؤن، شہریوں کو مشکلات کا سامنا
  • اسلام آباد میں مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری
  • پہلی ہی گیند پر وکٹ: شاہین آفریدی پاکستان کے عظیم کپتانوں کی فہرست میں شامل
  • محکمہ موسمیات نے تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی کردی
  • جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام، 2 خواتین آف لوڈ، ایجنٹس گرفتار
  • نواز شریف گلگت بلتستان روانہ، انتخابی مہم میں حصہ لیں گے
  • کراچی: احسن آباد میں نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ سے لڑکی کی لاش برآمد
  • حج سے واپسی کا آغاز، 370 حجاج کرام اسلام آباد پہنچ گئے