عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست سماعت کیلیے مقرر
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
اسلام آباد:
عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست عدالت نے سماعت کے لیے مقرر کرلی۔
بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ نے 4 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر کرلی ہے، اس حوالے سے رجسٹرار آفس نے کیس کی کاز لسٹ بھی جاری کردی ہے، جس کی سماعت ارباب محمد طاہر کریں گے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر رکھا ہے جب کہ نیشنل سائبر کرائم ایجنسی ، سپرنٹنڈنٹ جیل سمیت دیگر فریقین سے بھی عدالت نے جواب طلب کر رکھا ہے ۔
کیس کے حوالے سے درخواست گزار شہری غلام مرتضیٰ نے وکیل بیرسٹر ظفر اللہ کے ذریعے درخواست دائر رکھی ہے ، جس میں بانی پی ٹی آئی کی غیر قانونی اور بدنیتی پر مبنی ٹوئٹس ہٹانے اور بلاک کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست میں عدالت سے عمران خان کے دوران قید ایکس اکاؤنٹ سے مبینہ انتشاری پوسٹس ہٹانے اور پھیلانے سے روکنے کی استدعا بھی کی گئی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کرنے کی
پڑھیں:
عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پر آئندہ تاریخ پر حکام سے تمام مقدمات کا مکمل ریکارڈ طلب
بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف 26 نومبر احتجاج کے 6 مقدمات کی سماعت ہوئی جس کے دوران عدالت نے عدالت نے آئندہ تاریخ پر تمام 6 مقدمات کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا۔عدالت نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت درخواستوں کی سماعت 6 نومبر تک ملتوی کردی، انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سماعت کی۔ آج بھی ضمانت درخواستوں پر دلائل نا ہوسکے ، مقدمات میں تھانہ نصیر آباد کے کانسٹیبل کے قتل کا مقدمہ بھی شامل ہے، عدالت نے آئندہ تاریخ پر تمام چھ مقدمات کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا۔