کوئی کام کئے ہوں تو "دِکھتے" ہیں اور بہت سوں کو "دُکھتے" ہیں، عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اپنی کارکردگی سوشل میڈیا کے ذریعے بھی سامنے رکھتی ہیں۔ وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ خود کی کوئی کارکردگی نہ بتا پانے والے اس پہ تنقید کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کوئی کام کئے ہوں تو "دِکھتے" ہیں اور بہت سوں کو "دُکھتے" ہیں۔ سماجی رابطے کی سائٹ "ایکس" پر اپنے پیغام میں وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اپنی کارکردگی سوشل میڈیا کے ذریعے بھی سامنے رکھتی ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ خود کی کوئی کارکردگی نہ بتا پانے والے اس پہ تنقید کرتے ہیں، پنجاب میں سرکاری سکولز، سڑکوں کی بحالی، ہسپتال بن رہے ہیں۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پنجاب حکومت ماحولیات، ستھرا پنجاب، ٹرانسپورٹ کی جدید سہولیات فراہم کر رہی ہے، سوشل سروسز اور بہت کچھ پنجاب کے عوام کو مل رہا۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ چیلنج ہے اگر کسی کی کوئی کارکردگی ہے تو دکھاؤ اور بتاؤ۔؟
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ د کھتے
پڑھیں:
کے پی اسمبلی میں حکومتی ناراض ارکان کا مذاکرات سے انکار
پشاور:خیبرپختونخوا اسمبلی میں ناراض حکومتی ارکان کے ساتھ مفاہمت نہ ہوسکی ناراض ارکان نے کسی بھی قسم کے مذاکرات سے انکار کرتے ہوئے آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے آج اجلاس طلب کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی میں حکومتی ارکان کا ناراض گروپ اپنے مطالبات پر ڈٹ گیا، ناراض ارکان سے سابق اسپیکر اسد قیصر اور سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے بھی رابطہ کیا ہے لیکن ناراض ارکان نے حکومت کے علاقہ کسی سے بھی مذاکرات سے انکار کردیا۔
ناراض ارکان کا کہنا ہے کہ ہمیں وزیراعلی سہیل آفریدی کی جانب سے یقین دہانی چاہیے، ایک ناراض رکن نے بتایا کہ ہمارا کوئی فارورڈ بلاک نہیں اگر فارورڈ بلاک بنتا ہے تو یہ عمران خان کے خلاف ہوگا ہم حکومت کے پالیسیوں سے ناراض ہیں مرکزی قیادت کو بتایا دیا گیا ہے اور انھیں خط بھی لکھا گیا ہے لیکن پارٹی چیئرمین کی جانب سے کوئی جواب نہیں ملا، ناراض ارکان نے آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے اجلاس آج دوبارہ طلب کرلیا ہے۔