کرکٹر صہیب مقصود کو 9 ماہ بعد اپنی گاڑی واپس مل گئی
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
قومی کرکٹر صہیب مقصود کو بالآخر 9 ماہ بعد اپنی گاڑی واپس مل گئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں صہیب مقصود نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے گاڑی واپس دلوانے میں ان کی مدد کی۔
صہیب نے کہا، “میں دل کی گہرائیوں سے وزیر اعلیٰ اور وزیر داخلہ کا شکر گزار ہوں، جن کی مدد سے میری گاڑی واپس آئی۔ ہمیشہ سچ کی جیت ہوتی ہے، الحمدللہ۔”
انہوں نے آر پی او ملتان اور سی پی او ملتان کا بھی شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے اس معاملے میں فوری کارروائی کی اور انصاف دلایا۔
صہیب مقصود نے مزید بتایا کہ پنجاب حکومت اور پنجاب پولیس کے حکام گزشتہ تین چار دنوں سے ان کے ساتھ مسلسل رابطے میں تھے اور انصاف کا حصول ممکن بنایا۔
یاد رہے کہ صہیب مقصود کے ساتھ گاڑی فروخت کرنے کے دوران فراڈ کا واقعہ پیش آیا تھا، جس پر انہوں نے پنجاب حکومت سے مدد کی اپیل کی تھی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: صہیب مقصود گاڑی واپس
پڑھیں:
اقوام متحدہ اپنی افادیت کھو چکی ہے، ملک محمد احمد خان
لاہور میں تقریب سے خطاب میں سپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ لوگوں نے سوچا ایسا ادارہ ہو جو ان کے مسائل حل کرے تو اقوام متحدہ بنی، کشمیر کا منفرد مسئلہ ہے، وہ بھی اقوام متحدہ کے پاس ہے۔ جو بات انسانیت کیخلاف اور انسانوں کے قتل کی ہو تو میں اس کیخلاف ہوں، میرے پاس الفاظ نہیں کہ لوگ غزہ میں کس مصیبت سے گزر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ وہ لوگ جو مسلسل سیاسی دباؤ میں ہیں ان کی نشوونما کیسے ہوگی، اگر ہم عوام کی رائے کو سمجھنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو یہ بہت بڑی بات ہے۔ بہت سے ممالک میں بڑے مظاہرے ہوتے ہیں لیکن وہ حکومت کو نہیں ہلاتے۔ لاہور کی پنجاب یونیورسٹی میں انسانی حقوق کانفرنس سے خطاب میں سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ کون سے انسانی حقوق ہیں اور کونسی اقوام متحدہ ہے، اقوام متحدہ اپنی افادیت کھو چکی ہے، جنگوں میں انسانی حقوق پامال ہو جاتے ہیں۔ لوگوں نے سوچا ایسا ادارہ ہو جو ان کے مسائل حل کرے تو اقوام متحدہ بنی، کشمیر کا منفرد مسئلہ ہے، وہ بھی اقوام متحدہ کے پاس ہے۔ جو بات انسانیت کیخلاف اور انسانوں کے قتل کی ہو تو میں اس کیخلاف ہوں، میرے پاس الفاظ نہیں کہ لوگ غزہ میں کس مصیبت سے گزر رہے ہیں۔