پاکستان، ایران، ترکیہ فریٹ ٹرین دسمبر 2025ء میں دوبارہ چلے گی
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر ریلوے حنیف عباسی سے ایرانی وزیر فرزانہ صادق نے ملاقات کی۔ دو طرفہ ریلوے تعاون فریٹ آپریشنز اور تجارتی روابط پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ حنیف عباسی نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان ریلوے تعاون میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق ایرانی وزیر نے کہا کہ وسط ایشیائی ممالک ایران کے ذریعے عالمی منڈیوں سے جڑ رہے ہیں۔ پاکستان اور ایران مل کر چین کو یورپ سے جوڑنے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ ریلوے شعبے میں مشترکہ پلان پر اتفاق کیا۔ دونوں ممالک نے انفراسٹرکچر اور آپریشنز میں اشتراک بڑھانے پر غور کیا۔ دونوں ممالک نے ریلوے آپریشنز اور کمرشل سرگرمیوں میں اشتراک کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ تہران استنبول (آئی ٹی آئی) فریٹ ٹرین دسمبر 2025ء میں دوبارہ چلانے کا فیصلہ کیا گیا۔ چابہار اور گوادر بندرگاہوں کو ریل یا سڑک کے ذریعے جوڑنے پر بات چیت کی گئی۔ پاکستان اور ایران کے درمیان رابطوں کے فروغ کیلئے کوآرڈی نیشن میکنزم پر اتفاق کیا گیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
قائمہ کمیٹی خزانہ کی انکم ٹیکس آرڈیننس تیسرے ترمیمی بل 2025ء کی منظوری
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین نوید قمر—فائل فوٹوقومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے انکم ٹیکس آرڈیننس تیسرے ترمیمی بل 2025ء کی منظوری دے دی۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین نوید قمر کی زیرِ صدارت اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔
اجلاس میں ٹیکس تنازعات کے حل کے لیے متبادل طریقہ کار پر غور کیا گیا، کمیٹی نے گزشتہ اجلاس میں انکم ٹیکس آرڈیننس تیسرا ترمیمی بل 2025ء مؤخر کر دیا تھا۔
کمیٹی نے متبادل فورم کے چیئرمین کی تقرری کا اختیار چیئرمین ایف بی آر کو دینے پر اعتراض کیا تھا۔
چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ چیئرمین کمیٹی لگانے کا اختیار وزیرِ خزانہ کو دے دیا جائے۔
وزارت قانون کے نمائندے نے کہا کہ وزیرِ خزانہ نے یہ اختیار وزیرِ قانون کو دینے کا کہا ہے۔
کمیٹی نے انکم ٹیکس آرڈیننس تیسرا ترمیمی بل 2025ء کی منظوری دے دی۔
کمیٹی نے کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلٹی بل 2025ء کی بھی منظوری دی۔