ویب ڈیسک : ڈی جی ویجیلنس نے ریلوے لاہور اور مغلپورہ میں 10 کروڑ رشوت پر مشتمل 200 سے زائد کوارٹرز کی بوگس الاٹمنٹ کی انکوائری مرتب کر کے رپورٹ وزارت ریلوے کو ارسال کر دی جبکہ ملوث ریلوے ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پاکستان ریلویز ذرائع کے مطابق ڈی جی ویجیلنس، ڈی آئی جی نارتھ عبدالرب چودھری نے ریلوے میں بوگس الاٹمنٹ کے حوالے سے مختلف ذرائع سے ملنے والی شکایت پر ابتدائی انکوائری رپورٹ مرتب کرکے وزارت ریلویز کو ارسال کردی جس میں محکمہ ریلوے لاہور اور مغلپورہ ورکشاپس میں تقریباً 10 کروڑ روپے رشوت پر مشتمل 200 سے زائد کوارٹرز کی بوگس اور غیر قانونی الاٹمنٹ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

سوشل میڈیا پر ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والے ہوجائیں ہوشیار،بڑا فیصلہ کرلیا گیا 

انکوائری میں لاہور اور ورکشاپس ڈویژن کے سابقہ اور موجودہ اسٹیٹ انسپکٹرز، اے آئی او ڈبلیو، ریلوے ہیڈکوارٹرز کے دیگر افسران اور ملازمین کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد سامنے آئے ہیں۔

اسکے علاوہ چند روز قبل بوگس الاٹمنٹ گینگ کے سرغنہ ریلوے ملازم عادل شہزاد (یو ڈی سی) ورکشاپس ڈویژن کے خلاف تھانہ ریلویز پولیس لاہور میں جعلسازی اور دھوکا دہی سے اپنے نام کوٹھی الاٹ کروانے پر مقدمہ بھی درج کیا گیا۔ ملزم عادل نے سگنل شاپ کالونی میں ریلوے کی کوٹھی نمبر 260-B اپنے ہی نام پر XEN ہیڈکوارٹرز کے بوگس لیٹر کے ذریعے الاٹ کروا رکھی تھی اور کوٹھی کے سرونٹ کوارٹرز پرائیویٹ لوگوں کو غیر قانونی طور پر گروی پر دے رکھے تھے۔

 تھیٹر ہالز کو ڈراما اوقات کی سختی سے پابندی کرنے کی ہدایت  جاری

ڈی جی ویجیلنس نے چیئرمین ریلویز کو اس کالے دھندے میں ملوث افسروں  اور ملازمین کا پردہ فاش کرکے انکے خلاف محکمانہ اور قانونی کارروائی کی سفارش بھی کر دی ہے۔ معاملے کی مزید تحقیقات کے لیے ایس پی لاہور اور مغلپورہ ورکشاپس کی سربراہی میں ویجیلنس اور اسپیشل برانچ پر مشتمل ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جو اس معاملے کی ہر پہلو سے چھان بین کرکے انکوائری کو حتمی شکل دیکر اس غیر قانونی عمل میں ملوث افسران اور ملازمین کا پول کھولے گی۔ابتدائی انکوائری میں لاہور، مغلپورہ ورکشاپس ڈویژن اور ہیڈ کوارٹرز آفس میں ریلوے کوارٹرز کی غیر قانونی الاٹمنٹ کا حیران کن اور وسیع پیمانے پر گھپلے کا انکشاف ہوا ہے جس کے تحت اسٹیٹ انسپکٹرز اور کلیریکل اسٹاف کے ایک مربوط گروہ نے انتہائی چالاکی سے بوگس اور غیر قانونی فعل کا ارتکاب کیا ہے۔

 سیاست میں‌ انٹری،سلمان خان والد سمیت سیاسی جماعت میں شامل

اسکے علاوہلالچ کی خاطر، جس میں تقریباً 10 کروڑ روپے کی بھاری رقم شامل ہے، ریلوے کے 200 سے زائد کوارٹرز کو غیر قانونی اور جعلسازی کے تحت جعلی لیٹرز کے ذریعے الاٹ کیا۔ اس غیر قانونی فعل کو سرانجام دینے کے لیے مجاز افسران کے اسکین شدہ دستخط کو حاصل کرکے جعلی الاٹمنٹ نوٹسز اور G10 جاری کیے گئے جن کو ’’آف دی ریکارڈ‘‘ بنایا جاتا رہا۔

واضح رہے کہ اس منظم جعلسازی اور بوگس الاٹمنٹ کے نتیجے میں ایماندار اور مستحق ملازمین کو انکی جائز رہائش جیسے حق سے محروم کر دیا گیا ہے۔ شواہد کے مطابق ملازمین اس مجرمانہ عمل میں بطور سہولت کار یا براہ راست ملوث ہیں۔ریلوے کوٹھی کو بوگس لیٹر کے ذریعے الاٹ کروانے والا ریلوے یو ڈی سی عادل شہزاد فی الحال روپوش ہے۔

سرکاری ملازمین کیلئے رینٹل سیلنگ بڑھانےکا فیصلہ

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سے زائد کوارٹرز کوارٹرز کی لاہور اور ریلوے کو

پڑھیں:

وزیر ریلوے کی اطالوی قومی دن کے موقع پر اٹلی کی حکومت اور عوام کو مبارکباد

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2026ء) وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے اطالوی قومی دن کے موقع پر اٹلی کی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور اٹلی کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات باہمی احترام، اعتماد اور تعاون پر مبنی ہیں۔منگل کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اٹلی پاکستان کا ایک اہم یورپی شراکت دار ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہوئے ہیں۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم اور ثقافتی روابط کے فروغ کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اطالوی قومی دن دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور تعاون کے مزید فروغ کے عزم کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے اٹلی میں مقیم پاکستانی برادری کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ برادری دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ اقتصادی، تجارتی اور عوامی سطح کے روابط کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے ،دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں جو مشترکہ ترقی اور خوشحالی کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور اٹلی کے مضبوط تعلقات باہمی مفادات کے تحفظ اور بین الاقوامی تعاون کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور یہ دیرینہ دوستی مستقبل میں مزید مضبوط اور نتیجہ خیز شراکت داری میں تبدیل ہوگی۔ انہوں نے اطالوی قومی دن پر پاکستان اور اٹلی کے عوام کے لیے امن، ترقی اور خوشحالی کی نیک تمناں کا اظہار کیا۔

متعلقہ مضامین

  • آزاد کشمیر کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 54 ارب روپے سے زائد فنڈز تجویز
  • 27 مئی تا یکم جون عید تعطیلات، ریلوے کی آمدن میں خاطرہ خواہ اضافہ
  • خانیوال پل حادثے کی انکوائری مکمل‘پاکستان ریلویز نے دو افسران کو ملازمت سے فارغ کر دیا
  • واشنگٹن میں لبنان اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات شروع
  • پی ایس ڈی پی میں ارکان پارلیمنٹ اور ترقیاتی منصوبوں کیلئے اربوں روپے مختص کرنے کی تجویز
  • بحرین نے اپنے شہریوں کو ایران اور عراق کے سفر سے روک دیا
  • فلم ’کالا ہرن‘ پر سلمان خان کا قانونی نوٹس، پروڈیوسر نے الزامات مسترد کر دیے
  • وزیر ریلوے کی اطالوی قومی دن کے موقع پر اٹلی کی حکومت اور عوام کو مبارکباد
  • لاہور میں وین ڈرائیور سے بدتمیزی ٹریفک وارڈن کو مہنگی پڑ گئی
  • کراچی: واش روم میں بچے کی پیدائش، تحقیقاتی رپورٹ ڈائریکٹر جناح اسپتال کے حوالے