وزیراعظم کا جنوبی افریقی اور پاکستانی ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ، کرکٹ امن کا ذریعہ قرار
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے جنوبی افریقا اور پاکستان کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ دیا جس میں کھلاڑیوں، ٹیم آفیشلز اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے شرکت کی۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق وزیراعظم نے دونوں ٹیموں کا پرتپاک خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقا کے ساتھ پاکستان کے تعلقات مختلف سطحوں پر شاندار ہیں اور کرکٹ ان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا بہترین ذریعہ ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ کرکٹ سیریز صرف کھیل نہیں بلکہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی احترام، دوستی اور کھیلوں کے فروغ کی علامت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی افریقا نے دنیا کو کرکٹ کے عظیم کھلاڑی دیے، جبکہ پاکستان کے کھلاڑیوں نے بھی اپنی شاندار کارکردگی سے ملک و قوم کا نام عالمی سطح پر روشن کیا۔
وزیراعظم نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں پاکستان میں کرکٹ کے فروغ کے لیے اہم اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کرکٹ محض ایک کھیل نہیں بلکہ عوام کو جوڑنے، بھائی چارہ اور امن کو فروغ دینے کا ذریعہ ہے، اس کھیل کی اصل روح خلوص، جذبے اور مثبت رویے میں ہے۔
وزیراعظم نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ سیریز پاکستان اور جنوبی افریقا کے عوام کو مزید قریب لانے کا باعث بنے گی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جنوبی افریقا کہا کہ
پڑھیں:
صبح جلدی جاگنا قوت مدافعت بڑھانے کا ذریعہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
صبح جلدی اٹھنے سے ہم دن کا آغاز ایک تروتازہ اور توانا دماغ سے کرتے ہیں جس کے باعث دن بھر کے کام اچھے اور بہتر طریقے سے کر سکتے ہیں۔ جسم میں پیدا ہونے والی توانائی سے روزمرہ کے کام پورے کر سکتے ہیں۔صبح جلدی جاگنا ذہنی طور پر تروتازہ کرتا ہے۔ صبح جلدی اٹھ کر تنفس کی مشقیں، عبادات اور ورزش کر سکتے ہیں جس سے ذہنی دباؤ ٹھیک رہتا ہے اور موڈ خوشگوار ہوتا ہے۔صبح کی صحت بخش ہوا میں باقاعدگی سے ورزش کرنے کی عادت پیدا کر سکتے ہیں۔ باقاعدگی سے ورزش کرنے سے ہم نہ صرف اپنے وزن کو قابو میں رکھ سکتے ہیں بلکہ دل کی بیماریوں کو بھی کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔سحر خیزی نیند کا سائیکل ٹھیک کرتا ہے۔ نیند کی کارکردگی بہتر ہونے سے ہماری پوری صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔جلد سحر خیزی سے ہمارے پاس غذائیت سے بھرپور ناشتہ بنانے کا وقت ہوتا ہے جس سے ہم پورا دن ہشاش بشاش اور صحت مند محسوس کرتے ہیں۔صبح جلدی اٹھنے کے باعث ہم اپنے دن کے امور اچھی طرح اور پوری توجہ کے ساتھ انجام دے سکتے ہیں اور اپنے پورے دن کا شیڈول بہتر انداز سے مرتب کرسکتے ہیں ۔صبح جلدی اٹھنے سے قدرتی طور پر سورج کی روشنی سے ہمیں وٹامن ڈی ملتی ہے جس سے ہمارے جسم کی اندورنی کلاک بہتر ہوتی ہے۔ اس سے ہمارے جسم کی قوت مدافعت بہتر ہوتی ہے اور ہم کئی بیماریوں سے بچ سکتے ہیں۔