کراچی:

پاکستان کوسٹ گارڈز نے بلوچستان میں مختلف کارروائیوں میں اربوں روپے کی منشیات برآمد کرلی۔ 

ترجمان کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران اپنی انٹیلی جنس ذرائع کی بنیاد پرگوادر  پلیری کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے سنگل کیبن گاڑی میں چھپائی گئی 201 کلوگوام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرلی۔

 دوسری کارروائی میں پسنی کے علاقے  پراگ سے 42 کلو گرام آئس اوربدوک روڈ پر مشکوک گاڑی کی چیکنگ کرنے پر بیگ میں چھپایا گیا 1183.

71 گرام سونا برآمد ہوا۔

حب بائی پاس روڈ چیک پر معمول کی چیکنگ کے دوران مسافر بس کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 250 کلو گرام چرس برآمد ہوئی۔ خدشہ ہے کہ یہ منشیات اندرون یا بیرون ملک اسمگل ہونا تھی۔ 

پکڑی جانے والی مذکورہ منشیات اور سونے کو قبضے میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا، منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 35.95 ملین ڈالر جبکہ سونے کی مالیت 0.15 ملین ڈالرکے لگ بھگ ہے۔
         
واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈزمنشیات اور ہر طرح کی اسمگلنگ کی روک تھام کی کو شش کرتے  ہوئے ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کر تی رہے گی۔

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی کسٹمز نے بھارتی اشیا کی غیر قانونی درآمد ناکام بنا دی، ایف بی آر

کلکٹوریٹ آف کسٹمز اپریزرمنٹ (ویسٹ) کراچی نے بھارتی ساختہ اشیا کی غیر قانونی درآمد کی کوشش ناکام بنا دی۔
ایف بی آر کے مطابق 24.22 ملین روپے مالیت کی ٹیکسٹائل مشینری کو چین کا ماخذ ظاہر کر کے کلیئر کرانے کی کوشش کی گئی تھی۔

کسٹمز حکام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے کلیئرنس روک دی اور نگرانی کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل اور آف ڈاک ٹرمینلز پر مزید سخت کر دی۔

ایف بی آر کے مطابق جبل علی سے بھیجی گئی بھارتی ساختہ دوسری کھیپ کی مالیت 16.60 ملین روپے تھی، جس میں ’میڈ اِن انڈیا‘ کے نشانات واضح تھے۔

مزید پڑھیں: ایف بی آر نے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کردی

اسی طرح شنیڈر الیکٹرک کے پاور ڈسٹری بیوشن یونٹس (مالیت 3.76 ملین روپے) اور گارنیٹ مش 80 کو بھی غلط ماخذ ظاہر کر کے درآمد کرنے کی کوشش کی گئی۔

ایف بی آر نے واضح کیا کہ ممنوعہ اشیا کی درآمد اور غلط بیانی میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی جاری رہے گی۔

ادارے نے کہا کہ ایسی سرگرمیاں قومی مفاد اور منصفانہ تجارت کے لیے خطرہ ہیں، اور کسٹمز درآمدی قوانین کے نفاذ کو مزید مؤثر بنائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

’میڈ اِن انڈیا‘ ایف بی آر کراچی کسٹمز

متعلقہ مضامین

  • اے این ایف کا مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن، 2خواتین سمیت 6ملزمان گرفتار
  • بلوچستان میں مختلف کارروائیوں میں اربوں روپے کی منشیات اور سونا برآمد
  • کوسٹ گارڈز کی مختلف کارروائیاں، چرس، آئس اور سونا برآمد
  • کراچی؛ کسٹمز اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی میں کروڑوں مالیت کے اسمگل شدہ ٹائرز برآمد
  • پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں ایک ارب ڈالر کی منشیات پکڑلی : امریکی کماندڈ کا خراج تحسین 
  • پاکستان نیوی کا اسمگلنگ کے خلاف شاندار آپریشن، 972 ملین ڈالرز مالیت کی منشیات ضبط
  • پی ایم ای ایکس میں 115.880 بلین روپے کے سودے
  • پاکستان نیوی نے بحیرہ عرب میں ایک ارب ڈالر کی منشیات پکڑ لی، امریکا کا خراج تحسین
  • کراچی کسٹمز نے بھارتی اشیا کی غیر قانونی درآمد ناکام بنا دی، ایف بی آر