data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

انقرہ ( رپورٹ: شبانہ ایاز)ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پاکستانی طلبہ کے نمائندہ وفد نے وزارتِ قومی تعلیم کا دورہ کیا۔ یہ وفد وزیرِاعظم پاکستان محمد شہباز شریف کے خصوصی تعلیمی و ثقافتی تبادلہ پروگرام کے تحت ترکیہ کے دورے پر ہے، جس کا مقصد نمایاں طلبہ کو اعزاز دینا اور دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلیمی و ثقافتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ ترکیہ کے وزیرِ قومی تعلیم یوسف تیکن نے وفد کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات برادرانہ اخوت، باہمی اعتماد اور مشترکہ اقدار پر قائم ہیں اور نوجوان نسل اس تاریخی دوستی کے علم بردار ہیں۔ پاکستان کے سفیر برائے ترکیہ ڈاکٹر یوسف جنید نے اس موقع پر وزارت تعلیم ترکیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی و عوامی روابط کو مزید وسعت دے گا۔ وفد کی نمائندہ طالبہ اینا فاروقی نے وزیرِاعظم پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ موقع طلبہ کے لیے ایک نایاب تجربہ ہے جس نے نہ صرف ان کے علمی افق کو وسیع کیا بلکہ ترکیہ کے تعلیمی نظام اور پاک ترکیہ تعلقات کی تاریخی و موجودہ جہتوں کو سمجھنے کا بہترین موقع فراہم کیا۔ بعد ازاں وفد نے پاکستان کے سفارتخانے کا دورہ بھی کیا جہاں انہیں ایک سفارتی مشن کے فرائض اور ڈھانچے سے آگاہ کیا گیا۔

شبانہ ایاز گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ترکیہ کے

پڑھیں:

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان فیری سروس کے آغاز پر غور

—فائل فوٹو

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان فیری سروس کے آغاز پر غور شروع ہو گیا۔

اس ضمن میں اسلام آباد میں وزیرِ بحری امور جنید انوار چوہدری سے ترک وزیرِ ٹرانسپورٹ نے ملاقات کی جس کے دوران جہاز سازی، آپریشنز اور شپ بریکنگ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے گوادر سے عمان تک فیری سروس شروع کرنے پر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے: وزیراعلیٰ بلوچستان پاکستان،ایران فیری سروس کا آغاز ناممکن نہیں مگر بہت مشکل

ملاقات کے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق وزیرِ بحری امور جنید انوار چوہدری نے اس موقع پر ترک سرمایہ کاروں کو گوادر میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور کہا کہ گوادر کو جدید میری ٹائم حب میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ترک وزیر نے پاکستان کے ساتھ میری ٹائم تعاون بڑھانے میں گہری دلچسپی ظاہر کی اور کہا کہ ترک سرمایہ کاروں کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔

وزیرِ بحری امور جنید انوار چوہدری نے کہا کہ فیری سروس سے پاک ترک تجارت اور سیاحت کو فروغ ملے گا، پاکستان کے پاس 25 ہزار ٹن ٹونا مچھلی کا کوٹہ موجود ہے، پاکستان آئندہ 3 ماہ میں میری ٹائم کانفرنس منعقد کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور ترکیہ کے درمیان فیری سروس کے آغاز پر غور
  • چینی صدر جنوبی کوریا کا سرکاری دورہ کریں گے، چینی وزارت خارجہ
  • آزاد کشمیر کے 78 یوم تاسیس کے موقع پر مظفرآباد میں 21 توپوں کی سلامی
  • ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا رومانیہ کا دورہ  
  • آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر سید امین شیرازی کانشترمیڈیکل یونیورسٹی کا دورہ، طلباء سے ملاقات 
  • دیوالی پر جماعت اسلامی مینارٹی ونگ کا مندروں کا دورہ
  • ہونہار پاکستانی طلباء کا انقرہ میں علمی و ثقافتی دن
  • یو اے ای کیلیے پاکستانی سفیر شفقات علی خان کی نائب وزیراعظم سے الوداعی ملاقات
  • ملتان، شہید مقاومت کانفرنس