خیبر پختونخوا، مطلوب اشتہاری دہشتگردوں کی فہرست تیار، سر کی قیمت بھی مقرر
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
مذکورہ فہرست میں 1349 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کے کوائف شامل ہیں اور فہرست میں شامل دہشت گردوں کے سر کی قیمت بھی مقرر ہے۔ فہرست میں شامل 59 دہشت گردوں کی سر کی قیمت ایک سے 3 کروڑ روپے تک مقرر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں مطلوب اشتہاری دہشت گردوں کی فہرست تیار کرلی گئی ہے اور متعدد دہشت گردوں کی سر کی قیمت بھی مقرر کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کے مطلوب اشتہاری دہشت گردوں کی فہرست صوبائی انتظامیہ اور حساس اداروں نے مل کر تیار کی ہے اور صوبائی حکومت کی تیار کردہ فہرست وفاقی وزارت داخلہ کو موصول ہوگئی ہے۔ مذکورہ فہرست میں 1349 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کے کوائف شامل ہیں اور فہرست میں شامل دہشت گردوں کے سر کی قیمت بھی مقرر ہے۔ فہرست میں شامل 59 دہشت گردوں کی سر کی قیمت ایک سے 3 کروڑ روپے تک مقرر ہے۔
کرم کے کاظم خان کے سر کی قیمت 3 کروڑ روپے رکھی گئی ہے اور دہشت گردوں کے کمانڈر امجد اللہ کے سر کی قیمت 2 کروڑ روپے ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ باجوڑ کے مولوی فقیر محمد کا نام بھی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست میں شامل ہے اور اس کے سر کی قیمت ڈیڑھ کروڑ روپے ہے، دہشت گردوں کا تعلق پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان، سوات اور دیگر علاقوں سے ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سر کی قیمت بھی مقرر گردوں کی فہرست فہرست میں دہشت گردوں کے دہشت گردوں کی کے سر کی قیمت کروڑ روپے مقرر ہے ہے اور
پڑھیں:
خیبر پختونخوا کابینہ میں وزارتوں کیلئے ایک ارب سے 70 کروڑ تک کی بولی لگ رہی ہے، عظمیٰ بخاری کا الزام
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے الزام لگایا ہےکہ خیبر پختونخوا (کے پی) میں نئی کابینہ کے لیے ابھی سے بولیاں لگ رہی ہیں۔عظمیٰ بخاری کے مطابق اچھی وزارتوں کے لیے ایک ارب سے 70 کروڑ روپے تک کا ریٹ طے ہو رہا ہے۔بیرسٹر سیف کے الزام کا جواب دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نےکہا کہ نواز شریف کے ہیلتھ کارڈ پر اپنی مہر لگوانے والے ہمیں کس منہ سےکاپی پیسٹ کے طعنے دے رہے ہیں؟ پنجاب میں تمام کام میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر ہوتے ہیں۔
یکم نومبر سے آئندہ 15 روز کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آئمہ مساجد کے لیے وظیفہ مقرر کرکے خیبر پختونخوا حکومت کا ایک اور منصوبہ کاپی پیسٹ کیا۔بیرسٹر سیف نے الزام لگایا کہ پنجاب میں منصوبےکمیشن کی بنیاد پر شروع ہوتےہیں اور وہیں ختم ہوجاتے ہیں، مریم نواز پنجاب میں صحت کارڈ کی سہولت فراہم کریں ہم معاونت کے لیے تیار ہیں۔
مزید :