خیبر پختونخوا کابینہ کی حلف برداری، گورنر فیصل کریم کنڈی نے اراکین سے حلف لیا
اشاعت کی تاریخ: 31st, October 2025 GMT
خیبر پختونخوا کی نئی صوبائی کابینہ نے گورنر ہاؤس پشاور میں اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کابینہ کے اراکین سے حلف لیا۔
حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس پشاور میں منعقد ہوئی جس میں وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی، اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی، اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی، پارٹی قائدین اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
تقریب میں نئی کابینہ کے وزراء، مشیران اور معاونین خصوصی نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا، اس موقع پر گورنر اور وزیراعلیٰ نے کابینہ ارکان کو مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
سہیل آفریدی نے بانی سے ملاقات میں صرف منتیں ہی کرنی ہیں، گورنر خیبر پختونخوا
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں صرف منتیں ہی کرنی ہیں۔
ایک بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبائی کابینہ نہ ہونے کے باعث بہت سی اہم فائلیں اور کئی بڑے فیصلے رکے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب تک بانی چیئرمین سے ملاقات نہیں ہوجاتی، پی ٹی آئی کے بڑوں کو مشاورت سے چھوٹی کابینہ تشکیل دینی چاہیے۔
گورنر خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ صاحب نے بانی سے ملاقات کرکے صرف منتیں کرنی ہیں، وزیراعلیٰ کو وزیراعظم کے اجلاس میں شرکت کرنی چاہیے تھی، ایسے فورمز کو خالی نہیں چھوڑنا چاہیے۔
 وزیراعظم شہباز شریف سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کے لیے کل سعودی عرب روانہ ہوں گے
وزیراعظم شہباز شریف سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کے لیے کل سعودی عرب روانہ ہوں گے