فائل فوٹو

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے دعویٰ کیا کہ ہمارے پاس نمبر پورے ہیں، جلد آزاد کشمیر میں حکومت بنائیں گے۔

جیو نیوز سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کو تمام سیاسی جماعتوں کو آن بورڈ لینا چاہیے، اپوزیشن سمیت مشترکہ جرگہ بنا کر وفاق کے پاس اپنے حقوق کے لیے جانا چاہیے، پارلیمنٹ کا بھی ایک جرگہ بنانا چاہیے، جیسے ہم نے خیبر کا جرگہ منعقد کیا تھا، زورِ بازو پر ہر چیز حاصل نہیں ہوتی، بات چیت اور رابطے ضروری ہوتے ہیں۔

گورنر نے کہا کہ صوبائی کابینہ بن جائے گی، یہ اتنا بڑا مسئلہ نہیں ہے، بڑوں کی مشاورت سے ملاقات تک ایک چھوٹی کابینہ تشکیل دینی چاہیے، وزیراعلیٰ صاحب نے اور کیا کرنا ہے، وہ بانی پی ٹی آئی کی منتیں کریں گے؟ کابینہ نہ ہونے کے باعث کئی اہم فیصلے اور فائلیں رکی ہوئی ہیں، صوبے کا سب سے بڑا مسئلہ اس وقت امن و امان کا ہے، کیونکہ افغانستان کے ساتھ تعلقات اور داخلی سلامتی دونوں اہم معاملات ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر کل این ایف سی ایوارڈ کا معاملہ آتا ہے تو کابینہ کی موجودگی ضروری ہوگی، وزیراعلیٰ کو وزیراعظم کی حالیہ میٹنگ میں شرکت کرنی چاہیے تھی، وہاں جا کر اپنا احتجاج اور مؤقف ریکارڈ کرانا چاہیے تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ نے سابق مشیر خزانہ مزمل اسلم کو بھیجا، مگر وہ سرکاری حیثیت میں نہیں جا سکتے تھے، وزیراعلیٰ کو خود جا کر اپنا تحریری جواب جمع کروانا چاہیے تھا، کیونک ایسے فورمز کو خالی نہیں چھوڑنا چاہیے، جہاں سے صوبے کے لیے کچھ حاصل کیا جا سکتا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

وزیراعلیٰ کے پی اپنی مرضی سے کابینہ بنائیں اور حجم کم رکھیں، عمران خان

راولپنڈی:

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں نے کہا ہے کہ عمران خان نے وزیراعلیٰ کے پی کے لیے ہدایت دی ہے کہ وہ اپنی مرضی سے کابینہ بنائیں اور کابینہ کا حجم چھوٹا رکھیں۔ 

عمران خان سے ملاقات کے بعد داہگل ناکہ پر میڈیا سے گفت گو میں انہوں نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات نہ ہونے کے معاملے میں پارٹی لیڈرز کو کہا گیا کہ سب ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ جا کر ملاقات کرنے کی پٹیشنز فائل کریں، یہ ہدایت سلمان اکرم راجہ کو پہنچا دی جائیں گی۔

عظمی خان نے کہا کہ ملاقات میں بانی کو کے پی کے جلسے کے بارے میں آگاہ کیا، اس پر انھوں نے خوشی کا اظہار کیا، بانی کو کہا کہ سب کی  ڈیمانڈ لانگ مارچ کی تھی جس پر وہ ہنس دیئے۔

عظمی خان نے کہا کہ ہمیں اور مجھے عدالت سے کوئی امید نہیں، بانی نے وزیراعلیٰ کے پی کو پیغام دیا ہے کہ آپ اپنی مرضی سے چھوٹی ٹیم چنیں، بانی نے واضح کیا کہ انھوں نے کسی کا نام تجویز نہیں کیا، اس کا اختیار وزیراعلیٰ کے پاس ہے، عمران خان نے سلمان اکرم راجہ کے لئے پیغام دیا کہ پارٹی کے پیغامات ان کے ذریعے بجھواؤں گا۔

عظمی خان کے مطابق عمران خان نے علامہ راجہ ناصر عباس اور محدود خان اچکزئی کی تقرری کا نوٹی فکیشن جاری نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا، بانی نے کہا کہ احمد چھٹہ اور بلال اعجاز کو کس نے عہدوں سے اتارا، وہ میرے پرانے ساتھی ہیں، بانی نے کہا کہ توہین عدالت فوری طور پر فائل کی جائیں اور تاریخ لیے بغیر ہائیکورٹ سے نہ اٹھیں۔

بعدازاں بانی پی ٹی آئی کی بہنیں صحافیوں کے سوالات کا جواب دیے بغیر روانہ ہوگئیں۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان کی ہدایت: کے پی کے وزیراعلیٰ اپنی مرضی سے چھوٹی کابینہ بنائیں
  • وزیراعلیٰ کے پی اپنی مرضی سے کابینہ بنائیں اور حجم کم رکھیں، عمران خان
  • پشاور،گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کشمیر یکجہتی ریلی کی قیادت کررہے ہیں
  • ہم کشمیر میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہیں: گورنر کے پی
  • بہت جلد آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہوگی: فیصل کریم کنڈی
  • آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کے لیے بندے پورے کر لیے، سردار تنویر الیاس
  • آزاد کشمیر حکومت تبدیلی کا فیصلہ کن موڑ،پیپلز پارٹی کامطلوبہ نمبرز پورے ہونے ،30ارکان کی حمایت کا دعویٰ
  • پیپلزپارٹی نے آزاد کشمیر میں حکومت سازی کےلیے مسلم لیگ (ن) کی حمایت کے بغیر نمبر پورے کرلیے
  • آزاد کشمیر میں حکومت سازی: پیپلزپارٹی نے وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کے لیے نمبر پورے کرلیے