آئی ایم ایف، بجلی سبسڈی میں 143 ارب روپے کی کٹوتی
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
آئی ایم ایف، بجلی سبسڈی میں 143 ارب روپے کی کٹوتی WhatsAppFacebookTwitter 0 14 December, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان میں بجلی کی سبسڈی میں 143 ارب روپے کی نمایاں کمی کرتے ہوئے سرکلر ڈیٹ کے سالانہ بہاؤ کا ہدف 400 ارب روپے مقررکر دیا ہے جس کیلیے محض ٹیکس دہندگان کے پیسے پر انحصارکے بجائے کارکردگی بہتر بنانا لازم قرار دیا گیا ہے۔
آئی ایم ایف کی جانب سے جاری کردہ اسٹاف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کیلیے بجلی کی سبسڈی کو 1.
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سبسڈی میں یہ کمی سرکلر ڈیٹ میں اضافے کاہدف کم کرنے کے باعث کی گئی ہے۔
دوسری جانب کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے آئی ایم ایف بورڈ اجلاس کے اگلے ہی روز رواں مالی سال کے لیے سرکلر ڈیٹ کے بہاؤ کا ہدف 522 ارب روپے منظورکر لیا، جو آئی ایم ایف کے مقررکردہ ہدف سے کہیں زیادہ ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبریاسین ملک پر مقدمات بے بنیاد، عالمی برادری نوٹس لے،انورسماوی امریکا، براؤن یونیورسٹی میں امتحانات کے دوران خونریز فائرنگ، 2 افراد ہلاک، 8 شدید زخمی وٹس ایپ ہیکنگ کے حوالے سے این سی سی آئی اے کا انتباہ پرویزمشرف کی جلا وطنی و تنہائی اور فیض حمید کی سزائے قیدخوشی کا نہیں ، عبرت کا مقام ہے،خواجہ سعدرفیق ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کیلئے عمر کی قید 18کے بجائے 16سال کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع پاکستان بار کونسل کی پنجاب کی 11میں سے 8نشستوں پرعاصمہ جہانگیر گروپ کامیاب پاکستان کے معروف اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے عالمی ریکارڈ توڑ دیا،وزیراعلی بلوچستان کا 5کروڑ انعام کا اعلانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ا ئی ایم ایف سبسڈی میں ارب روپے
پڑھیں:
حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران نے صدر ٹرمپ کی تازہ دھمکی کے جواب میں خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا باز نہ آیا تو مشرق وسطیٰ میں اس کے انفرا اسٹریکچرز بھی محفوظ نہیں رہیں گے۔ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق ایک نامعلوم فوجی ذریعے نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر اپنی خودمختاری کے استعمال میں ایران کا عزم فولادی ہے اور وہ کبھی بھی اس اہم آبی گزرگاہ کو اپنے خلاف خطرہ بننے کی اجازت نہیں دے گا۔فوجی عہدیدار نے مزید کہا کہ اگر امریکا نے ایران کے پلوں یا بجلی گھروں پر حملہ کیا تو ایران بھی عرب ممالک میں موجود امریکا سے وابستہ اہم شہری بنیادی ڈھانچوں بشمول پلوں، بجلی گھروں اور تنصیبات پر حملے کرے گا۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکیوں کو گزشتہ دس دنوں کے واقعات کے بعد اب پوری طرح یقین ہو جانا چاہیے کہ ایران جہاں چاہتا ہے وہیں حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ایرانی فوجی عہدیدار نے مزید کہا کہ لہٰذا ٹرمپ اگر اس طرح کا کوئی خطرناک جوا کھیلتے ہیں تو اس کا انجام ایک بار پھر ان کی سبکی اور شرمندگی کی صورت میں نکلے گا۔انھوں نے کہا کہ ایران آبنائے ہرمز پر اپنی خودمختاری کا حق استعمال کرتا رہے گا اور اس اہم آبی گزرگاہ پر اپنا کنٹرول برقرار رکھنے کے اپنے پختہ عزم سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوگا۔
یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اعلان کیا تھا کہ اگر ایران کی پاسدارانِ انقلاب آبنائے ہرمز میں کسی تجارتی جہاز پر میزائل، راکٹ، ڈرون یا کسی اور ہتھیار سے حملہ کرتی ہے تو امریکا ہر ایسے واقعے کے جواب میں ایران کے ایک پل یا بجلی گھر کو تباہ کر دے گا چاہے وہ تہران کے قریب ہی کیوں نہ واقع ہو۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
واضح رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین سمندری گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے جہاں سے عالمی سطح پر تیل اور گیس کی بڑی مقدار گزرتی ہے اور اسے ایران نے بند کر رکھا ہے جس کے باعث عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئی ہے۔
مزید :