روہت شرما کی شاندار سنچری، بھارت نے آخری ون ڈے جیت کر ریکارڈ قائم کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے آخری ایک روزہ میچ میں بھارت کے سابق کپتان اور اسٹار بیٹر روہت شرما نے شاندار سنچری بناتے ہوئے نہ صرف اپنی فارم کا بھرپور جواب دیا بلکہ ایک نیا ریکارڈ بھی قائم کر دیا۔ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کے لیے 237 رنز کا ہدف مقرر کیا، جس کے جواب میں بھارت کی شروعات کچھ کمزور رہی، تاہم روہت شرما اور ویرات کوہلی کی مضبوط شراکت داری نے ٹیم کو 9 وکٹوں سے فتح دلوائی۔
38 سالہ روہت شرما نے 33 اوورز میں ایڈم زیمپا کی آخری گیند پر اپنی ون ڈے کیریئر کی 33 ویں سنچری مکمل کی، جو ان کے بین الاقوامی کیریئر کی 50 ویں سنچری بھی ہے۔ اس کارنامے کے ساتھ وہ آسٹریلیا میں ایک روزہ میچوں میں سب سے زیادہ سنچری بنانے والے غیرملکی کھلاڑی بن گئے، اور اس سے پہلے ویرات کوہلی نے پانچ سنچریاں بنا کر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔
یہ روہت کی آسٹریلیا کے خلاف نویں سنچری بھی ہے۔ سیریز کے پہلے میچ میں صرف 8 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد ان پر چہ مگوئیاں ہو رہی تھیں، لیکن دوسرے میچ میں 73 رنز کی اننگز کے ذریعے انہوں نے اپنی بہترین واپسی کی۔ ویرات کوہلی نے بھی آخری میچ میں ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 74 رنز کی اننگز کھیل کر فارم دوبارہ حاصل کی۔
اگرچہ آسٹریلیا نے پہلے دو میچ جیت کر سیریز اپنے نام کر لی تھی، بھارت نے آخری میچ میں فتح حاصل کر کے کلین سوئپ سے بچاؤ کر لیا اور اپنے مداحوں کے لیے خوشی کا موقع فراہم کیا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ا سٹریلیا روہت شرما میچ میں
پڑھیں:
اسلام آباد میں گلگت بلتستان کی دستکاری کی شاندار نمائش
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں