کوہلی بھی سنچریوں کی سنچری بناسکتے ہیں، گاوسکر
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
سابق اوپنر سنیل گاوسکر نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی، ٹنڈولکر کے قائم کردہ 100 بین الاقوامی سنچریوں کے ریکارڈ کے قریب پہنچ سکتے ہیں۔
جنوبی افریقہ سے حالیہ ون ڈے سیریز میں کوہلی نے 2 سنچریوں کی بدولت مجموعی طور پر 3 اننگز میں 302 رنز بٹورے۔
کوہلی اب 84 بین الاقوامی سنچریوں کے ساتھ فہرست میں ہیں، اس میں سے 53 ون ڈے سنچریاں ہیں۔
گاوسکر نے کہا کہ اگر وہ مزید 3 برس تک کھیلے تو وہ یہ ریکارڈ ان کی دسترس میں آسکتا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
غزہ میں بین الاقوامی فورس امن مسلط کرنے نہیں، قیامِ امن کیلئے ہونی چاہیئے، مصری وزیر خارجہ
اپنے ایک بیان میں مصری وزیر خارجہ نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ غزہ میں ہتھیاروں پر پابندی ہونی چاہیئے، رفح کراسنگ کو امداد کی ترسیل اور مریضوں کے لیے کھلا رہنا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ مصر کے وزیرِ خارجہ بدر عبدالعاطی نے کہا ہے کہ غزہ میں بین الاقوامی فورس قیامِ امن کے لیے ہونی چاہیئے نہ کہ امن مسلط کرنے کے لیے۔ غزہ میں امن فورس کے حوالے سے جاری کیے گئے بیان میں مصری وزیرِ خارجہ نے یہ بات کہی ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ غزہ میں بین الاقوامی فورس تعینات ہو، تاکہ فریقین جنگ بندی کی پابندی کریں۔ بدر عبدالعاطی نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ غزہ میں ہتھیاروں پر پابندی ہونی چاہیئے، رفح کراسنگ کو امداد کی ترسیل اور مریضوں کے لیے کھلا رہنا چاہیئے۔