پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہیڈ کوچ ویمن کرکٹ ٹیم محمد وسیم کو نیا کنٹریکٹ نہ دینے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔2024 میں ویمن ٹیم کے ہیڈ کوچ بنائے گئے محمد وسیم کو ہٹانے کا فیصلہ کیوں کیا گیا اس کی وجوہات بھی سامنے آ گئیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ محمد وسیم کی کوچنگ میں پاکستانی ویمن ٹیم مسلسل زوال پذیر ہوئی، بورڈ کی مکمل سپورٹ ملنے کے باوجود محمد وسیم نتائج دینے میں ناکام رہے، تمام تر دعوؤں کے برعکس ٹیم ویمن ورلڈ کپ کا ایک بھی میچ نہ جیت سکی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیڈ کوچ ہونے کے باوجود محمد وسیم کی جانب سے کھلاڑیوں کو کوچنگ نہ کرنے کی شکایت بھی سامنے آئی۔ذرائع کے مطابق وسیم خود بیٹر تھے لیکن ویمن ٹیم کی بیٹنگ کمزور ترین ہو گئی، محمد وسیم کا رویہ اکھڑ مزاج رہا، بولنگ اور بیٹنگ کوچ سمیت کھلاڑیوں سے بھی ان کی نہ بن سکی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد وسیم ہیڈ کوچ ہونے کے ساتھ پاکستانی ویمن ٹیم کی سلیکشن میں بھی شامل رہے، انہوں نے سپورٹ اسٹاف کی تقرریاں مرضی سے کیں لیکن پھر بھی نتائج صفر رہے۔ویمن ٹیم بولنگ کے شعبے میں بھی مسلسل تنزلی کا شکار رہی، ٹیم کی فیلڈنگ بھی بہتر نہ ہو پائی، ورلڈ کپ میں ڈھیروں کیچز ڈراپ ہوئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد وسیم کی جگہ اگلے ہفتے نئے ہیڈ کوچ کی تقرری کا امکان ہے۔خیال رہے کہ سری لنکا اور انڈیا میں جاری ویمن کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستانی ویمن ٹیم کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی اور قومی ٹیم 7 میں سے ایک بھی میچ نہ جیت سکی، 4 میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ 3 میچز بارش کی وجہ سے بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گئے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ویمن کرکٹ ویمن ٹیم ذرائع کا ہیڈ کوچ ٹیم کی

پڑھیں:

پنجاب بار کی حکومت کو ڈی پی او وہاڑی کو آج ہٹانے کی ڈیڈلائن

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251208-08-8
لاہور (آن لائن) پنجاب بار کونسل کے وائس چیئرمین چودھری محمد اشفاق کہوٹ اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی ذبیح اللہ ناگرہ نے پنجاب حکومت کو ڈی پی او وہاڑی کو عہدے سے ہٹانے کیلیے آج ( پیر) 8دسمبر تک کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ہمارے مطالبے کو پورا نہ کیا گیا تو احتجاج اور عدالتوں میں ہڑتال کا سلسلہ جاری رہے گا ،قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جس طرح کا طرز عمل روا رکھا ہوا ہے اس سے وکلا میں شدید بے چینی پھیل رہی ہے، وکلاء متحد ہیں اور اپنی عزت پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوںنے کہاکہ کے قتل کے واقعات کے خلاف وکلاء برادری گزشتہ سات روز سے بھرپور اتحاد کا مظاہرہ اور جدوجہد کر رہی ہے جس پر ان سے اظہار تشکر کرتے ہیں۔ اگر ڈی پی او وہاڑی کو تبدیل کر دیا گیا تو 8 دسمبر کو جنرل ہائوس کے اجلاس اظہار تشکر کے طو رپر ہوں جس میں وکلاء کے اتحاد کی بات ہو گی ۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • آئی ایل ٹی 20 اُبھرتے کھلاڑیوں کیلئے سنہری دروازے کھول رہا ہے، ہربھجن سنگھ
  • آزاد کشمیرمیں پی ایس ایل میچز کروانے کا فیصلہ
  • پی ٹی آئی کا اہم فیصلہ: عمران خان سے ملاقات کے لیے ورکرز کو اڈیالہ جیل نہ بھیجنے کا اعلان
  • ایبٹ آباد: لیڈی ڈاکٹر کا اغوا کے بعد قتل، سنسنی خیز وجوہات سامنے آگئیں
  • پی ایس ایل میں شکست کا سوال کوچز سے مت کریں، وسیم اکرم کی ٹیم مالکان سے درخواست
  • لندن، پی ایس ایل روڈ شو، بڑے اعلانات
  • کراچی: گھر سے ملنے والی خواتین کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل، پولیس کا بیان سامنے آ گیا
  • پنجاب بار کی حکومت کو ڈی پی او وہاڑی کو آج ہٹانے کی ڈیڈلائن
  • مجلس علماء مکتب اہلبیت بلتستان کیجانب سے ایم ڈبلیو ایم کے سابق اراکین اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ
  • مجلس علماء مکتب اہلبیت بلتستان کی جانب سے ایم ڈبلیو ایم کے سابق اراکین اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ