Islam Times:
2025-10-30@22:28:44 GMT

خیبر پختونخوا کابینہ اراکین سے حلف لینے کی تیاریاں مکمل

اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT

خیبر پختونخوا کابینہ اراکین سے حلف لینے کی تیاریاں مکمل

خیبرپختونخوا کابینہ کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں منعقد ہو گی۔ کابینہ میں کون کون شامل ہے اس کا اعلان آج رات یا جمعہ کی صبح کر دیا جائے گا، گورنر خیبرپختونخوا بھی پشاور میں موجود ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبرپختونخوا کابینہ تشکیل دینے کا معاملہ، کابینہ اراکین سے حلف لینے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ ذرائع کے مطابق کابینہ اراکین سے جمعہ کو حلف لیا جائے گا، حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں منعقد ہو گی۔ کابینہ میں کون کون شامل ہے اس کا اعلان آج رات یا جمعہ کی صبح کر دیا جائے گا، گورنر خیبرپختونخوا بھی پشاور میں موجود ہوں گے۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے تصدیق کی ہے کہ جمعہ کو حلف برداری کی تقریب ہوگی، ابھی وقت مقرر نہیں کیا ہے، وقت کا تعین کر رہا ہوں۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

سہیل آفریدی نے بانی سے ملاقات میں صرف منتیں ہی کرنی ہیں، گورنر خیبر پختونخوا

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں صرف منتیں ہی کرنی ہیں۔

ایک بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبائی کابینہ نہ ہونے کے باعث بہت سی اہم فائلیں اور کئی بڑے فیصلے رکے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب تک بانی چیئرمین سے ملاقات نہیں ہوجاتی، پی ٹی آئی کے بڑوں کو مشاورت سے چھوٹی کابینہ تشکیل دینی چاہیے۔

گورنر خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ صاحب نے بانی سے ملاقات کرکے صرف منتیں کرنی ہیں، وزیراعلیٰ کو وزیراعظم کے اجلاس میں شرکت کرنی چاہیے تھی، ایسے فورمز کو خالی نہیں چھوڑنا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

  • پشاور، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے نئی کابینہ کا اعلان کر دیا
  • خیبر پختونخوا کی نئی کابینہ تشکیل، ارکان آج حلف اٹھائیں گے
  • وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے خیبرپختونخوا کی 13 رکنی کابینہ کا اعلان کردیا
  • خیبر پختونخوا کی کابینہ کو حتمی شکل دے دی گئی: سہیل آفریدی
  • خیبر پختونخوا، شبلی فراز کی سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب آج ہوگا
  • سہیل آفریدی نے بانی سے ملاقات میں صرف منتیں ہی کرنی ہیں، گورنر خیبر پختونخوا
  • گورنر خیبرپختونخوا کا وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو مشورہ: اہم فیصلوں کے لیے چھوٹی کابینہ تشکیل دیں
  • خیبرپختونخوا کابینہ کی تشکیل دو مرحلوں میں مکمل کرنے کا فیصلہ
  • پی ٹی آئی کا خیبر پختونخوا اسمبلی میں مختصر کابینہ تشکیل دینے کا فیصلہ