عمران خان کی ہدایت پر کے پی کابینہ کو حتمی شکل دیدی : وزیراعلیٰ کے پی
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
راولپنڈی: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی براہِ راست ہدایت پر صوبائی کابینہ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی نے بتایا کہ کابینہ کے پہلے مرحلے میں 10 سے زائد وزرا کے نام فائنل کرلیے گئے ہیں، جب کہ دوسرے مرحلے میں مزید ارکان شامل کرنے پر مشاورت جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ کی تشکیل کے عمل میں میرٹ کو ترجیح دی گئی ہے تاکہ بہتر گورننس اور انتظامی کارکردگی کو یقینی بنایا جا سکے۔
سہیل آفریدی نے اس موقع پر کہا کہ پارٹی کارکنوں کی شکایات کا ازالہ ان کی اولین ترجیح ہے، تاکہ تنظیمی سطح پر مضبوط ہم آہنگی پیدا کی جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبے کو اس وقت دہشت گردی جیسے سنگین چیلنجز کا سامنا ہے، افغانستان کی جانب سے سرحد پار حملوں میں اضافہ ہوا ہے اور سیکیورٹی فورسز کے اہلکار روزانہ اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو مشورہ دیا تھا کہ وہ عمران خان سے ملاقات تک ایک محدود کابینہ تشکیل دیں تاکہ اہم سرکاری فیصلے اور زیر التوا فائلوں پر پیش رفت ممکن بنائی جا سکے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
گورنر کے پی کا وزیراعلی سہیل آفریدی کو چھوٹی کابینہ تشکیل دینے کا مشورہ
گورنر کے پی کا وزیراعلی سہیل آفریدی کو چھوٹی کابینہ تشکیل دینے کا مشورہ WhatsAppFacebookTwitter 0 29 October, 2025 سب نیوز
پشاور(آئی پی ایس )گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلی سہیل آفریدی کو چھوٹی کابینہ تشکیل دینے کا مشورہ دے دیا۔پشاور میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئیگورنر کے پی نے کہا کہ وزیراعلی سہیل آفریدی کو عمران خان سے ملاقات تک چھوٹی کابینہ تشکیل دینی چاہیے کیونکہ کابینہ نہ ہونے کے باعث بہت سے اہم فیصلے اور فائلیں رکی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلی صاحب نے بانی سے ملاقات کرکے صرف منتیں کرنی ہیں، سہیل آفریدی کو عمران خان سے ملاقات ہونے تک بڑوں کی مشاورت سے چھوٹی کابینہ تشکیل دینی چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی کو وزیراعظم کے اجلاس میں شرکت کرنی چاہیے تھی، ایسے فورمزکو خالی نہیں چھوڑنا چاہیے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربدخشاں میں طالبان میں لڑائی، ملا ہیبت کا منحرف کمانڈر کو پکڑ کر قندھار لانے کا حکم بدخشاں میں طالبان میں لڑائی، ملا ہیبت کا منحرف کمانڈر کو پکڑ کر قندھار لانے کا حکم غزہ پر اسرائیل کی قیامت خیز بمباری، درجنوں معصوم بچوں سمیت 104 فلسطینی شہید وزیراعظم شہباز شریف دورہ سعودی عرب مکمل کر کے اسلام آباد پہنچ گئے چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے لبنان کے سفیر عبد العزیز عیسی سے ملاقات عالم دین کی ٹارگٹ کلنگ کی منصوبہ بندی کرنے والے افغان خارجی دہشت گرد کا اعترافی بیان سامنے آگیا عمران خان سے اجازت ملنے کے بعد سہیل آفریدی آج خیبرپختونخوا کابینہ بنائیں گےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم