پاکستان تحریک انصاف کے بانی چئیرمین عمران خان کی جانب سے نئے وزیراعلی سہیل آفریدی کو کابینہ اپنی مرضی سے تشکیل دینے کی ہدایت کے باوجود ابھی تک کابینہ کی تشکیل نہیں ہوپائی۔ اس تاخیر کو کل ہونے والے سینٹ الیکشن سے بھی جوڑا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں کابینہ کی تشکیل، عمران خان نے سہیل آفریدی کو اہم پیغام پہنچا دیا

پی ٹی آئی کے ذرائع نے وی نیوز کو بتایا کہ سہیل آفریدی نے کابینہ کے لیے ناموں پر تفصیلی مشاورت کے بعد فہرست تیار کی ہے جبکہ ان کی کوشش تھی کہ عمران خان سے ملاقات کرکے منظوری لی جائے تاہم عدالتی احکامات کے باوجود وہ ملاقات نہ ہو سکی۔

اس کے بعد عمران خان نے اپنے اہل خانہ کے ذریعے سہیل آفریدی کو پیغام میں کابینہ بنانے کی ہدایت کی اور اپنی مرضی سے چھوٹی ٹیم بنانے کا کہا لیکن اس کے باوجود سہیل آفریدی نے اب تک کابینہ کا اعلان نہیں کیا ہے۔

کابینہ تاخیر کا شکار کیوں؟

پشاور میں بدھ کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے شکوہ کیا کہ عدالتی احکامات کے باجود انہیں عمران خان سے ملنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

انہوں نے بتایا کہ کابینہ کا اعلان جلد ہوجائے گا اور سب کو پتا چل جائے گا کہ کابینہ میں کون کون شامل ہے۔

سہیل آفریدی نے حلف اٹھانے کے بعد ہی کہہ دیا تھا کہ وہ کابینہ عمران خان سے ملاقات کے بعد ہی تشکیل دیں گے۔ اس مقصد کے لیے انہوں نے عدالت سے بھی رجوع کیا لیکن ان کے مطابق عدالتی حکم کے باوجود ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی جو کابینہ کی تشکیل میں تاخیر کی بڑی وجہ ہے۔

تاہم گزشتہ روز عمران خان نے کابینہ تشکیل دینے کی اجازت دے دی مگر اب تک اس حوالے سے کوئی باضابطہ اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا۔

مزید پڑھیے: عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر توہین عدالت کی کارروائی، سہیل آفریدی کا اسلام آباد ہائیکورٹ کو خط

پی ٹی آئی کے باخبر رہنماؤں کا کہنا ہے کہ سہیل آفریدی 2 مرحلوں میں کابینہ بنائیں گے۔ پہلے مرحلے میں 8 ارکان حلف اٹھائیں گے جبکہ باقی ارکان دوسرے مرحلے میں شامل کیے جائیں گے۔

تاخیر کی ایک اور ممکنہ وجہ

ذرائع کے مطابق کابینہ کی تشکیل میں تاخیر کی ایک وجہ سینیٹ کی خالی نشست پر ہونے والا الیکشن بھی ہے جو کل (جمعرات) کو منعقد ہو رہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ نام فائنل ہو چکے ہیں اور سہیل آفریدی کسی بھی وقت اعلان کر سکتے ہیں۔

پہلے مرحلے میں کون شامل ہوگا؟

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق سہیل آفریدی کی نامزدگی کے بعد پارٹی رہنماؤں اور قریبی ساتھیوں کی جانب سے کابینہ کے لیے مختلف نام تجویز کیے جا رہے ہیں اور ہر ایک کی کوشش ہے کہ اپنے لوگوں کو شامل کرایا جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سہیل آفریدی کی کابینہ میں زیادہ تر وہی لوگ شامل ہوں گے جو سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے ساتھ تھے جبکہ قبائلی اضلاع سے چند نئے چہرے شامل کیے جانے کے امکانات بھی ہیں۔

نوجوان قیادت (یوتھ) سے بھی مشیر اور معاونین خصوصی شامل کیے جا سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ایک حوالدار 3 ججوں کے احکامات ردی کی ٹوکری میں پھینک دیتا ہے، سہیل آفریدی

ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں 8 ارکان حلف اٹھائیں گے جن میں ممکنہ طور پر مینا خان آفریدی، فضل شکور، عمر ایوب کے بھائی ارشد ایوب، عدنان قادری، افتاب عالم اور مزمل اسلم کے نام شامل ہیں۔

ذرائع یہ بھی بتاتے ہیں کہ مبینہ کرپشن کی بنیاد پر علی امین گنڈاپور کی جانب سے نکالے گئے شکیل خان کا نام بھی ان 8 ممکنہ اراکین میں شامل ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 8 نام فائنل ہیں تاہم آخری لمحات میں رد و بدل کا امکان بھی موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیے: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا سزا یافتہ قیدی سے ملاقات پر اصرار آئین کی خلاف ورزی اور بلیک میلنگ قرار

کابینہ میں بیرسٹر سیف کی شمولیت کے حوالے سے بھی ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ ذرائع کے مطابق سہیل آفریدی چاہتے ہیں کہ ان کی شمولیت عمران خان کی ہدایت کے مطابق ہو۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

خیبرپختونخوا صوبائی کابینہ کی تشکیل خیبرپختونخوا کے نئے وزرا کے پی کابینہ کی تشکیل میں تاخیر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: خیبرپختونخوا صوبائی کابینہ کی تشکیل خیبرپختونخوا کے نئے وزرا کے پی کابینہ کی تشکیل میں تاخیر وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل ا فریدی کابینہ کی تشکیل میں تاخیر ذرائع کے مطابق سہیل آفریدی نے کا کہنا ہے کہ سہیل ا فریدی کے باوجود سے ملاقات مرحلے میں کی ہدایت تاخیر کی کیے جا کے لیے سے بھی کے بعد

پڑھیں:

بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ کو ناحق قید اور مسلسل تنہائی میں رکھا جا رہا ہے: سہیل آفریدی

فائل فوٹو

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو ناحق قید اور مسلسل تنہائی میں رکھا جا رہا ہے، قید میں سردیوں کا سامان تک فراہم نہیں کیا جا رہا، جو قابلِ مذمت ہے۔

صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں پر واٹر کینن چلانے اور بے عزتی کرنے کے واقعات کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ کے پی حکومت اس ناروا اور غیر انسانی سلوک کی سخت مذمت کرتی ہے۔

این ایف سی اجلاس سے متعلق انہوں نے کہا کہ صوبائی حقوق کے لیے سب کمیٹی بنانا خوش آئند ہے اور کمیٹی کی مشیر خزانہ سربراہی کریں گے۔

 وزیراعلیٰ نے بتایا کہ ضم اضلاع کے لیے سالانہ 100 ارب روپے کا وعدہ کیا گیا تھا، لیکن 7 سال میں صرف 168 ارب روپے فراہم کیے گئے جبکہ 532 ارب روپے اب بھی باقی ہیں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ تمام محکمے اپنے بقایاجات سے متعلق وفاق کو ہفتہ وار خطوط لکھیں تاکہ تمام ریکارڈ دستاویزی شکل میں موجود ہو۔

اجلاس میں نئے تعینات شدہ سیکریٹریز بھی شریک ہوئے، جس کے بارے میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ ان تقرریوں میں کوئی سفارش یا دباؤ شامل نہیں تھا، یہ خالص میرٹ پر کی گئی ہیں۔

 انہوں نے تاکید کی کہ میرٹ کی بالادستی برقرار رکھی جائے اور کسی قسم کی کرپشن کی شکایت پر فوری قانونی کارروائی کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوامی مفاد کے منصوبوں کو ترجیح دی جائے گی، کیونکہ تمام ترقیاتی کام عوام کی بھلائی کے لیے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا، اچھی حکمرانی کے بلند و بانگ دعوے، عملی طور پر تقرری و تبادلہ نظام میں سنگین تضادات
  • خیبر پختونخوا کابینہ نے اساتذہ کیلئے ای ٹرانسفر پالیسی کی منظوری دیدی
  • خیبر پختونخوا میں اساتذہ کے لیے اِی ٹرانسفر پالیسی 2025 کی منظوری
  • خیبر پختونخوا کابینہ نے اساتذہ کیلئے ای ٹرانسفر پالیسی 2025 کی منظوری دے دی
  • بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ کو ناحق قید اور مسلسل تنہائی میں رکھا جا رہا ہے: سہیل آفریدی
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کو ناحق قید ، مسلسل آئسولیشن میں رکھا جا رہا ہے:سہیل آفریدی
  • خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی سے دوری، کیا علی امین گنڈاپور پارٹی چھوڑ رہے ہیں؟
  • فیض حمید کی سزا فوج کا اندرونی معاملہ ہے‘صاحب اختیار کی پالیسی عمران خان کو مائنس کرنا ہے ‘وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا
  • راولپنڈی، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں
  • صوبے کا وزیراعلیٰ ہوں، مجھے کون روک سکتا ہے؟ سہیل آفریدی ایک بار پھر اڈیالہ جیل کے باہر پہنچ گئے