جھگڑا ہوجائے تو رات کو الگ الگ کمروں میں سوتے ہیں؛ اداکارہ مریم نفیس
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
معروف اداکارہ مریم نفیس نے اپنی ازدواجی زندگی کا ایک دلچسپ راز فاش کر دیا۔
مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے مریم نفیس نے بتایا کہ وہ اور ان کے شوہر امان احمد نے جھگڑے نمٹانے کے لیے ایک انوکھا اصول بنا رکھا ہے۔
اداکارہ مریم نفیس نے ہنستے ہوئے کہا کہ ہم دونوں نے متفقہ فیصلہ کیا ہے کہ اگر کبھی جھگڑا ہو جائے تو اُس رات الگ کمروں میں سوئیں گے۔
اداکارہ نے مزید بتایا کہ جیسے ہی جھگڑا ہوتا ہے تو ہم دونوں میں سے ایک گھر سے چلاجاتا ہے اور رات گئے واپس آتا ہے۔
مریم نفیس کے بقول ہم صبح تک ایک دوسرے کی شکل نہیں دیکھتے تاکہ غصہ ٹھنڈا ہوجائے۔ اگلی صبح ناشتہ پر بات چیت سے معاملہ حل کر لیتے ہیں۔
انھوں نے مزید بتایا کہ اس عادت سے نہ صرف ان کے درمیان غلط فہمیاں کم ہوئیں بلکہ رشتہ بھی مزید مضبوط اور پُرسکون ہوا۔
یاد رہے کہ مریم نفیس اور ہدایت کار امان احمد نے مارچ 2022 میں شادی کی تھی اور مارچ 2025 میں ان کے بیٹے عیسیٰ کی پیدائش ہوئی۔
مریم نفیس سے قبل امان احمد کی شادی اداکارہ بشریٰ انصاری کی بیٹی سے ہوئی تھی لیکن وہ چل نہ سکی اور دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: مریم نفیس
پڑھیں:
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
اسلام آباد: مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں برینٹ کروڈ پہلی بار 100 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کر گیا، جبکہ امریکی خام تیل بھی 90 ڈالر فی بیرل سے اوپر پہنچ گیا۔
تازہ عالمی مارکیٹ رپورٹس کے مطابق خطے میں جاری غیر یقینی صورتحال اور سپلائی میں ممکنہ رکاوٹوں کے خدشات نے خام تیل کی قیمتوں کو نئی بلند ترین سطح پر پہنچا دیا ہے۔
ماہرین توانائی کا کہنا ہے کہ اگر مشرق وسطیٰ کی صورتحال مزید کشیدہ ہوئی اور تیل کی ترسیل متاثر ہوئی تو برینٹ کروڈ کی قیمت 120 ڈالر فی بیرل تک پہنچ سکتی ہے۔
تیل کی قیمتیں کیوں بڑھ رہی ہیں؟
تجزیہ کاروں کے مطابق ایران سے تیل کی سپلائی متاثر ہونے کے خدشات، بحیرہ احمر میں حوثیوں کی جانب سے بحری سرگرمیوں میں رکاوٹ اور اہم تجارتی راستوں پر بڑھتے ہوئے خطرات نے عالمی توانائی مارکیٹ کو شدید دباؤ میں ڈال دیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران کے اہم آئل ٹرمینل جزیرہ خارگ کو کسی بھی ممکنہ نقصان یا تیل کی صنعت میں ہڑتال کی صورت میں عالمی سطح پر سپلائی مزید متاثر ہو سکتی ہے، جس سے قیمتوں میں مزید تیزی آنے کا امکان ہے۔
پاکستان پر کیا اثر پڑ سکتا ہے؟
توانائی ماہرین کے مطابق اگر عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت اسی رفتار سے بڑھتی رہی تو پاکستان میں بھی پیٹرول، ڈیزل اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ ٹرانسپورٹ، بجلی کی پیداوار، صنعتی لاگت اور مہنگائی پر بھی اس کے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ عالمی تیل منڈی میں جاری غیر یقینی صورتحال برقرار رہی تو نہ صرف توانائی کی قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں بلکہ عالمی معیشت اور سپلائی چین بھی شدید دباؤ کا شکار ہو سکتی ہے۔