چیف آف دی ایئر اسٹاف، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے رومانیہ کا سرکاری دورہ کیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر)  کے مطابق ایئر چیف نے رومانیہ کے اسٹیٹ سیکریٹری آف ڈیفنس ایڈورڈ باچائیڈ اور چیف آف ڈیفنس جنرل گیورگیتا ولاد سے ملاقات کی۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ نے مشترکہ چیلنجز کے مقابلے میں مضبوط دوطرفہ فوجی شراکت داری کے عزم کا اعادہ ہے اور باہمی پیشہ ورانہ ترقی کے لیے تعاون اور عملی ہم آہنگی کے نئے مواقع تلاش کرنے پر بھی زور دیا۔

رومانیہ کے اسٹیٹ سیکریٹری دفاع نے پاک فضائیہ کے شاندار جنگی کارناموں اور عملی مہارت کو سراہا۔


اس موقع پر ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا کہنا تھا کہ پاکستان رومانیہ کے ساتھ اپنے مضبوط سفارتی اور دفاعی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، یہ تعلقات علاقائی امن و سلامتی سے متعلق اہم معاملات پر یکساں مؤقف پر مبنی ہیں۔

اِن کا مزید کہنا تھا کہ پاک فضائیہ اس شراکت کو مزید گہرا کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق رومانیہ کے اسٹیٹ سیکریٹری نے پاک فضائیہ کے وسیع عملی تجربات سے استفادہ کی خواہش کا اظہار کیا۔

چیف آف ڈیفنس رومانیہ نے پاک فضائیہ کے پیشہ ورانہ معیار اور صلاحیتوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور دوطرفہ تعاون کی مضبوطی کے لیے مشترکہ مشقوں کی خواہش کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف ڈیفنس رومانیہ نے تربیتی تبادلوں، پیشہ ورانہ ترقی کے پروگرامز کے فروغ کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ایئر چیف مارشل کا یہ دورہ پاکستان اور رومانیہ کے دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ایئر چیف مارشل ا ئی ایس پی ا ر پاک فضائیہ رومانیہ کے کے مطابق آف ڈیفنس چیف آف

پڑھیں:

بھارت خود فریبی کا شکار نہ رہے‘ اگلی بار جواب برق رفتار اور شدید ہوگا‘ فیلڈ مارشل

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251209-01-23
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک /نمائندہ جسارت) چیف آف دی آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بھارت کسی خود فریبی یا گمان کا شکار نہ رہے، اگلی بار پاکستان کا جواب اس سے بھی برق رفتار اور شدید ہوگا‘ افغان طالبان رجیم حکومت کو فتنہ الخوارج یا پاکستان میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔ مسلح افواج کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ نئے قائم ہونے والے ڈیفنس فورسز ہیڈ کوارٹرز میں بنیادی تبدیلی تاریخی ہے، بڑھتے اور بدلتے ہوئے خطرات کے پیشِ نظر ضروری ہے کہ ہم ملٹی ڈومین آپریشنز کو تینوں افواج کے متحد نظام کے تحت مزید بہتر کریں۔فیلڈ مارشل نے کہا کہ ڈیفنس فورسز ہیڈ کوارٹرز کا قیام اس تبدیلی کی جانب ایک ضروری قدم ہے، ہر سروس اپنی آپریشنل تیاریوں کے لیے اپنی انفرادیت برقرار رکھے گی، ڈیفنس فورسز کا ہیڈکوارٹر سروسز کے آپریشن کو مربوط اور ہم آہنگ کرے گا۔آرمی چیف نے کہا کہ بالا کمانڈ کی یکجہتی کے ساتھ ساتھ تینوں افواج اپنی اندرونی خود مختاری اور تنظیمی ڈھانچا برقرار رکھیں گی۔چیف آف ڈیفنس فورسز نے کہا کہ طالبان رجیم کو واضح پیغام دیا گیا ہے کہ ان کے پاس فتنہ الخوارج یا پاکستان میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں‘ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے تاہم کسی کو بھی پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت پر آنچ اور ہمارے عزم کو آزمانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔چیف آف ڈیفنس فورسز کا کہنا تھا کہ تمام یہ جان لیں کہ پاکستان کا تصور ناقابل تسخیر ہے اور اس کی حفاظت ایمان سے سرشار جانبازوں اور متحد قوم کے پختہ عزم نے کر رکھی ہے‘ بڑھتے خطرات کے سبب تینوں مسلح افواج متحد نظام کے ساتھ کام کریں، بڑھتے، بدلتے خطرات کے پیش نظر ملٹی ڈومین آپریشنز کو تینوں افواج کے متحد نظام کے تحت مزید بہتر کریں۔ اس سے قبل ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسرز (سی ڈی ایف) مقرر کیے جانے کے بعد فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں تینوں مسلح افواج کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

راولپنڈی، چیف آف ڈیفنس فورسزفیلڈ مارشل عاصم منیر جی ایچ کیو میں تینوں مسلح افواج کے افسران سے خطاب کررہے ہیں

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • وزیر اعظم شہباز شریف ترکمانستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر اشک آباد روانہ
  • ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں؛ چیف آف ڈیفنس فورسز
  • چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کا افغان طالبان رجیم کو انتباہ: کیا یہ پالیسی میں نیا موڑ ہے؟
  • انڈونیشیا کے صدر سے چیف آف ڈیفنس فورسز عاصم منیر کی ملاقات؛دو طرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
  • پنجاب اسمبلی میں فیلڈ مارشل کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی پر متفقہ قرار داد منظور
  • بھارت خود فریبی میں نہ رہے، اگلا جواب زیادہ شدید: فیلڈ مارشل
  • بھارت کو اگلا جواب زیادہ شدیدہوگا،فیلڈ مارشل
  • بھارت خود فریبی کا شکار نہ رہے‘ اگلی بار جواب برق رفتار اور شدید ہوگا‘ فیلڈ مارشل
  • پنجاب اسمبلی: فیلڈ مارشل عاصم منیر کی چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی قرارداد منظور
  • پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کی جانب سے انڈونیشیا کے صدر پرا بووو سوبیانتو کا پرتپاک فضائی استقبال