لاہور آج بھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
لاہور:
ایئر کوالٹی انڈیکس خطرناک حد تک بڑھنے سے لاہور آج بھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا۔
لاہور میں ایئر کوالٹی انڈکس 253 تک پہنچ گیا جبکہ صبح 7 بجے کے وقت برکی روڈ کے علاقے میں اے کیو آئی 485 ریکارڈ کیا گیا۔
بھارت کا شہر نئی دہلی میں ایئر کوالٹی انڈکس 235 ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث دوسرے نمبر پر آگیا۔
عراق کا دارالحکومت بغداد میں ایئر کوالٹی انڈکس 196، کلکتہ میں 157 اور بنگلا دیش کے دارالحکوت ڈھاکا میں 144 ریکارڈ کیا گیا۔
ایئر کوالٹی انڈکس پنجاب کے مطابق ڈی جی خان میں اے کیو آئی 461، گجرانوالہ میں 421، فیصل آباد میں 287، لاہور میں 271 اور شیخوپورہ میں اے کیو آئی کی شرح 260 ریکارڈ کی گئی۔
ماہرین کے مطابق آلودگی سے بچنے کے لیے ماسک کا استعمال کریں تاکہ مختلف اقسان کی بیماریوں سے بچا جا سکے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سندھی ثقافت کا دن آج منایا جارہا ہے، بچوں اور بڑوں میں جوش و خروش
فائل فوٹوسندھ کی ثقافت کو اجاگر کرنے کا دن آج منایا جارہا ہے، بچوں اور بڑوں میں جوش و خروش دیکھا جارہا ہے۔
یومِ ثقافت سندھ پر مختلف شہروں میں ریلیاں نکالی جا رہی ہیں، چھوٹے بڑے شہروں اور دیہات میں تقاریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں کہیں ٹیبلوز تو کہیں نمائش سے سندھ کی ثقافت کے رنگ پیش کیے جارہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سندھی کلچر ڈے ہمیں یاد دلاتا ہے کہ اتحاد ہماری اصل طاقت ہے، سندھ کی موسیقی، زبان اور روایتیں مستقبل کی سمت متعین کرتی ہیں۔
کلچر ڈے پر سندھی ٹوپی، اجرک اور ثقافتی لباس کی خریداری کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ علاقائی دھنوں کے ذریعے بھی صوبے کی ثقافت سے محبت کا اظہار کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ سندھ میں ہر سال دسمبر کے پہلے اتوار کو ثقافتی دن منایا جاتا ہے اور اس سلسلے میں خصوصی تقاریب کا انعقاد کیا جاتا ہے۔