کراچی ایئرپورٹ کی عمارت میں شہری لٹ گیا، 2 سادہ لباس افراد نے کروڑوں روپےکی ڈیجیٹل کرنسی لوٹ لی۔

مبینہ واردات میں دو سادہ لباس افراد نے پشاور جاتے ہوئے شہری کو روکا اور اُسے ایک کمرے میں لے گئے۔

سادہ لباس افراد نے کمرے میں شہری سے پہلے موبائل فون چھینا اور پھر ڈیجیٹل کرنسی اکاؤنٹ سے ساڑھے 8 لاکھ ڈالرز ٹرانسفر کرلیے۔

ملیر کورٹ میں دائر درخواست میں شہری نے جان کا تحفظ یقینی بنانے کی استدعا کردی۔

30 ستمبر کو پیش آئے واقعے پر عدالت نے ایس ایس پی ملیر کو انکوائری کا حکم دے دیا۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

کراچی: حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم گرفتار، لاکھوں مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد

کراچی:

ایف آئی اے کراچی زون نے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے پی ای سی ایچ ایس کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد حارث کو گرفتار کیا جو بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہا تھا۔

کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 5169 امریکی ڈالر، 276 سعودی ریال، 9450 موزمبیکو میٹیکل، 100 تھائی بھات، برطانوی پاونڈ، مالدیپ روفیا اور یو اے ای درہم سمیت لاکھوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی۔ اس کے علاوہ 12 لاکھ 50 ہزار پاکستانی روپے، مختلف مالیت کے 399 پرائز بانڈز اور 12 سونے کے سکے بھی ضبط کیے گئے۔

برآمد شدہ سونے کے سکوں کا وزن 0.5 گرام سے ایک تولہ تک بتایا گیا ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم سے موبائل فونز اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج سے متعلق ڈیجیٹل شواہد بھی حاصل کیے گئے ہیں۔

ملزم برآمد شدہ کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکا، جس کے بعد اسے گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی ایئرپورٹ پر منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام، لاکھوں کی غیر ملکی کرنسی برآمد
  • کراچی ایئرپورٹ پر مسافر کے سامان سے بھاری مالیت میں غیر ملکی کرنسی برآمد
  • کراچی: حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم گرفتار، لاکھوں مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد
  • چارجنگ پورٹ میں پانی آنے پر کیا کریں؟ ماہرین نے سادہ حل بتادیا
  • پنجاب بھر میں اینٹی اسموگ آپریشن تیز، کروڑوں روپے کے جرمانے
  • امامیہ آرگنائزیشن کراچی ریجن کے ناظم حیدر علی خان کا ملیر کا دورہ، جعفر طیار یونٹ کی تشکیل
  • جعلی پیر ،تعویز کرکے سادہ لوح افراد کو لوٹنے والے جعلی عامل ہوجائیں ہوشیار
  • پنجاب سے 21 ہزار 900 سے زائد افغانیوں سمیت غیرقانونی مقیم غیرملکی ڈی پورٹ
  • ہانگ کانگ ایئر پورٹ پر کارگو طیارے کا حادثہ، دو ہلاکتیں