Al Qamar Online:
2025-12-08@11:08:13 GMT

نائیجیریا میں آئل ٹینکر پھٹ گیا، 39 افراد ہلاک

اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT

نائیجیریا میں آئل ٹینکر پھٹ گیا، 39 افراد ہلاک

افریقی ملک نائجیریا میں آئل ٹینکر اچانک دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں کم از کم 39 افراد ہلاک ہو گئے۔

برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی کے مطابق یہ حادثہ نائیجریا کی وسطی ریاست نائجز میں پیش آیا جس میں کم از کم 39 افراد ہلاک ہوئے جب کہ 60 شدید جھلس کر زخمی ہو گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آئل ٹینکر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر سڑک پر الٹ گیا اور اس میں سے آئل نکل کر بہنے لگا۔ یہ دیکھ کر اردگرد کے لوگ وہاں جمع ہو گئے اور تیل اکٹھا کرنے پہنچے ہی تھے کہ اچانک آئل ٹینکر تیز دھماکے سے پھٹ گیا اور ٹینکر سمیت جہاں جہاں تیل پھیلا تھا، وہاں آگ لگ گئی۔

آگ نے قریب کھڑے افراد کو بھی اپنے گھیرے میں لے لیا اور اسپتال حکام کے مطابق کئی لاشیں ناقابل شناخت ہیں جب کہ زخمیوں میں سے متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے، جس کی وجہ سے اموات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

نائجر ریاست کے گورنر محمد عمرو باگو نے اس واقعے کو “تشویشناک، بدقسمتی اور افسوسناک” قرار دیتے ہوئے مرنے والے افراد لواحقین سے تعزیت اور گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔۔

نائجیریا میں سڑکوں کی حالت انتہائی خستہ حال ہے، جس کے باعث یہاں گاڑیوں کا سلپ ہونا معمول بن چکا ہے اور یہ حادثہ بھی خراب سڑک کے باعث پیش آیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں برس جنوری میں پٹرول سے لدا ٹرک الٹ گیا تھا جس کے نتیجے میں 86 افراد ہلاک اور 70 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ جب کہ گزشتہ سال اکتوبر میں میں آئل ٹینکر دھماکے سے پھٹ گیا تھا جس میں 153 افراد اپنی جان سے گئے تھے۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: افراد ہلاک ا ئل ٹینکر پھٹ گیا

پڑھیں:

سندھ حکومت و ٹریفک پولیس ناکام، خونی ڈمپر اور ٹینکر موت کے پروانے بنے ہوئے ہیں،منعم ظفر خان

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی میں ٹینکر اور ہیوی ٹریفک کے بڑھتے ہوئے حادثات کے بعد امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے 19 سالہ نوجوان عبداللہ کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی جو گزشتہ روز کشمیر روڈ پر ٹینکر کی ٹکر سے جاں بحق ہوگیا تھا، امیر جماعت اسلامی  کراچی نے بزرٹا لائن میں مقتول کے گھر جا کر اہلِ خانہ سے تعزیت کی اور اس المناک سانحے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا۔

منعم ظفر خان نے کہا کہ کراچی میں خونی ڈمپر اور ٹینکر شہریوں کے لیے  موت کے پروانے بن چکے ہیں،  شہر میں روزانہ ایسے افسوسناک واقعات سامنے آرہے ہیں جہاں تیزرفتار ہیوی ٹریفک معصوم شہریوں کی جانیں لے رہی ہے، گزشتہ روز عبداللہ کے حادثے کے علاوہ کریم آباد فلائی اوور پر بھی ٹرالر کی ٹکر سے ایک موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوا، جو صورتحال کی سنگینی کو واضح کرتا ہے۔

انہوں نے سندھ حکومت اور ٹریفک پولیس کی کارکردگی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہیوی ٹریفک کو قوانین و ضوابط کا پابند بنانے میں متعلقہ ادارے مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں اور اس ناکامی کا خمیازہ کراچی کے عوام جان کی شکل میں بھگت رہے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے مطالبہ کیا کہ شہر میں ہیوی ٹریفک کے لیے سخت ریگولیشنز نافذ کیے جائیں،قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مؤثر کارروائی ہو،جان سے جانے والے تمام متاثرین کے اہلِ خانہ کو سندھ حکومت کی جانب سے زرِ تلافی ادا کیا جائے اور مستقبل میں اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لیے عملی و فوری اقدامات کیے جائیں۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی

متعلقہ مضامین

  • بھارتی ریاست گوا کے نائٹ کلب میں آتشزدگی، 25 افراد ہلاک، متعدد زخمی
  • بنوں، مسلح افراد نے رابطہ پل کو بارودی مواد سے اڑا دیا
  • بھارت: گوا کے نائٹ کلب میں آگ لگنے سے 23 افراد ہلاک
  • بھارتی ریاست گوا کے نائٹ کلب میں آتشزدگی، 23 افراد ہلاک
  • نائٹ کلب میں خوفناک آتشزدگی کا واقعہ، غیرملکی سیاحوں سمیت کم از کم 23 افراد ہلاک
  • برطانیہ: ڈربی میں دھماکے کے بعد سرچ آپریشن‘ 2 افراد زیرحراست
  • بھارت کے مشہور نائٹ کلب میں گیس سلنڈر دھماکہ، 23 افراد جھلس کر ہلاک
  • کراچی، آئی آئی چندریگر روڈ پر دلخراش ٹریفک حادثہ، دو افراد ہلاک
  • برطانیہ: ڈربی میں دھماکے کے بعد سرچ آپریشن، 2 افراد زیرحراست
  • سندھ حکومت و ٹریفک پولیس ناکام، خونی ڈمپر اور ٹینکر موت کے پروانے بنے ہوئے ہیں،منعم ظفر خان