Jasarat News:
2025-10-23@00:40:35 GMT

کوسٹا ریکا میں 5.9 اور ارجنٹائن میں 5.7 شدت کا زلزلہ

اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سان جوز؍ بیونس آئرس (انٹرنیشنل ڈیسک) بحرالکاحل کے ساحل پر واقع ممالک کوسٹا ریکا میں بدھ کے روز 5.9 اور ارجنٹائن میں 5.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ جرمن ریسرچ سینٹر برائے جیوسائنسز نے اپنی رپورٹ میں تصدیق کی کہ کوسٹا ریکا میں مقامی وقت کے مطابق صبح 3 بج کر 57 منٹ پر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی ریکٹر سکیل پر شدت 5.

9 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز 9.27 درجے شمالی عرض بلد اور 84.39 درجے مغربی طول بلد پر واقع تھا جبکہ اس کی گہرائی صرف 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ارجنٹائن کے صوبے لا ریوجا میں بھی بدھ کے روز 5.7 شدت کا زلزلہ آیا۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

زمین لرز اٹھی! اسلام آباد، راولپنڈی اور خیبر پختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد ، راولپنڈی سمیت پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اپی ایم ڈی کے مطابق  زلزلے کا مرکز ہندو کش ریجن افغانستان میں تھا۔زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ، گہرائی 234 کلومیٹر رہی۔ زلزلہ رات 11 بج کر 15 منٹ پر محسوس کیا گیا۔اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، چترال، سوات، دیر اور ملاکنڈ میں لزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں۔زلزلے کا مرکز سوات کے علاقے رانی زئی سے تقریباً 10 کلومیٹر کے فاصلے پر بتایا جا رہا ہے۔مقامی لوگوں کے مطابق جھٹکے چند سیکنڈ تک محسوس کیے گئے۔محکمہ موسمیات کے زلزلہ مانیٹرنگ سیل کے مطابق زلزلے کی گہرائی درمیانی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • زمین لرز اٹھی! اسلام آباد، راولپنڈی اور خیبر پختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے
  • خیبر پختونخوا، اسلام آباد اور راولپنڈی میں زلزلے کے جھٹکے
  • زلزلے کے جھٹکے
  • راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
  • خیبرپختونخوا، اسلام آباد اور راولپنڈی میں زلزلے کے جھٹکے
  • اسلام آباد، آزاد کشمیر، خیبر پختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے
  • ایران میں 5.35 شدت کا زلزلہ
  • سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے
  • سوات اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے:شدت 4.3 ریکارڈ،شہریوں میں خوف و ہراس