گھٹنے سے آواز آنا صحت کے ممکنہ انتباہ کی نشانی
اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
گھٹنے مڑتے یا سیدھا کرتے وقت اکثر چٹخنے یا کلیک کی آواز آنا عام بات ہے، لیکن اگر اس کے ساتھ درد، سوجن یا کمزوری محسوس ہو تو یہ جوڑوں کے امراض کی ابتدائی علامت ہو سکتی ہے۔
روزمرہ معمول میں گھٹنے سے آنے والی چٹخنے کی آواز عموماً بے ضرر سمجھی جاتی ہے، مگر اگر اس کے ساتھ درد، سوجن، گھٹنے میں کمزوری یا چلنے میں دشواری محسوس ہو تو یہ صورتحال معمولی نہیں رہتی اور ممکنہ طور پر کسی طبی مسئلے کی علامت بن سکتی ہے۔
ماہرین کے مطابق گھٹنے کا جوڑ اپنی ساخت کے اعتبار سے انتہائی پیچیدہ ہے، جہاں ہڈیاں، لیگامنٹس، ٹینڈنز اور پٹھے ایک ساتھ مل کر حرکت کو ممکن بناتے ہیں۔ اسی جوڑ میں موجود نرم اور چکنا مائع، جس میں مختلف گیسیں حل ہوتی ہیں، گھٹنے کو موڑنے یا سیدھا کرنے پر دباؤ کے باعث چٹخنے کی آواز پیدا کرتا ہے، جو زیادہ تر صورتوں میں نقصان دہ نہیں ہوتی۔
تاہم اگر چٹخنے کے ساتھ گھٹنے میں شدید درد، جوڑ کا لاک ہوجانا، سوجن، کمزوری یا سڑھیاں چڑھتے اترتے وقت تکلیف محسوس ہونے لگے، تو یہ علامات آرتھرائٹس (گٹھیا) یا دیگر جوڑوں کے امراض کی نشاندہی کرسکتی ہیں۔
ماہرین کا مشورہ ہے کہ ایسی علامات کو معمولی سمجھ کر نظرانداز نہ کیا جائے اور فوری طور پر ماہر ڈاکٹر سے رجوع کیا جائے، تاکہ بروقت تشخیص اور علاج کے ذریعے گھٹنے کو مزید بگڑنے سے بچایا جا سکے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ تحریک انصاف کے بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں بات کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کے فارم 47 والے بیانیے کو مانا ہے اس کے بعد پیپلز پارٹی کو چاہیے کہ وہ تمام عہدوں سے استعفے دے اور ہمارے ساتھ اپوزیشن میں بیٹھے۔
پروگرام میں شریک پیپلز پارٹی کے رہنما سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم مسلم لیگ ن کے ساتھ پاکستان کی خاطر حکومت میں بیٹھے ہیں۔
ن لیگ کے بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی ان کے ساتھ ہی رہے گی اور اسی تنخواہ پر دونوں ایک دوسرے کے ساتھ چلتے رہيں گے۔