data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

بدین(نمائندہ جسارت)شہید بی بی اور ان کے جانثار کارکنان نے اپنے لہو سے جمہوریت کی شمع روشن رکھی کارکن بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں جدوجہد کا سفر جاری رکھیں گے ، پیپلزپارٹی حیدرآباد ڈویژن کے صدر عاجز دھامرہ کا تقریب سے خطاب۔سانحہ 18 اکتوبر کے شہیدوں کو سرخ سلام اور خراج تحسین پیش کرنے کے لئے لواری شریف پیلس بدین میں منعقد ہونے والی تقریب میں پیپلزپارٹی کے ڈویڑن صدر عاجز دھامرہ ، ڈویژن جنرل سیکرٹری اور صوبائی وزیر گیان چند اسرانی، ضلعی صدر علی اصغر ہالیپوٹو ، اراکین اسمبلی میر غلام علی ٹالپور ، حاجی رسول بخش چانڈیو ، معاون خصوصی وزیراعلیٰ سندھ تنزیلہ امِ حبیبہ ،سابق معاون خصوصی وزیراعلیٰ سندھ پیر نوراللہ قریشی ، چئیرمین میونسپل کمیٹی بدین پیر محمد صالح قریشی ، رکن صوبائی اسمبلی حاجی تاج محمد ملاح ، ڈاڈا محمد ہالیپوٹو ، میر اللہ بخش ٹالپور ، پیپلزپارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر سجاد چانڈیو ، سیکرٹری اطلاعات پیر وقار حسین جیلانی ، پیپلزپارٹی کے رہنما عبدالغفور نظامانی ، ڈاکٹر مسرت حسین خواجہ ، نیاز لاشاری ، گل محمد سریوال ، میر کاشف ٹالپور سمیت دیگر رہنماؤں اور کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، اس موقع پر پیپلزپارٹی کے ڈویژن صدر عاجز دھامرہ نے شہداء کارساز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت کے ویژن میں سانحہ 18 اکتوبر کے شہداء کی قربانیاں آج بھی مشعلِ راہ ہیں .

سانحہ 18 اکتوبر پیپلز پارٹی کی تاریخ کا درخشاں باب ہے، جسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا، انہوں نے کہا شہید بینظیر بھٹو اور جان نثار کارکنوں کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جا سکتے۔

نمائندہ جسارت گلزار

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پیپلزپارٹی کے عاجز دھامرہ

پڑھیں:

فی لیٹر پیٹرول قیمت   میں 37 فیصد ٹیکسز شامل  ہونے کا انکشاف

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستانی شہریوں کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر دیے جانیوالے ٹیکس کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

نجی ٹی وی جیونیوز نے پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ ایک لیٹر پیٹرول قیمت میں 96 روپے 28  پیسے یعنی 37 فیصد ٹیکس شامل ہے ، ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 34فیصد ٹیکسز شامل ہیں، مثلاً  ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 94روپے 92 پیسے کے ٹیکسز ہیں۔

پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع  کا کہنا ہے کہ  پیٹرول، ڈیزل پریہ ٹیکس کسٹم ڈیوٹی پیٹرولیم اور کلائمیٹ لیوی کی مد میں عائد ہیں۔

ڈی آئی خان میں پولیس موبائل پر بم حملہ،اے ایس آئی سمیت 3 اہلکار شہید

مزید :

متعلقہ مضامین

  • سال 2025کا آخری سپر مون کل،پاکستان میں بآسانی دیکھا جاسکے گا
  • آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کا دوسرے ایشیز ٹیسٹ میں واپسی کا امکان روشن
  • پلاٹس کی ایکسڑرا فائلیں فروخت کرنیوالی ہاوسنگ سوسائیڑز کے خلاف سی ڈی اے کا کریک ڈاؤن شروع ، بڑی سوسائٹی کا دفتر سیل، تفصیلات سب نیوز پر
  • فی لیٹر پیٹرول قیمت   میں 37 فیصد ٹیکسز شامل  ہونے کا انکشاف
  • پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کی کامیابی پر کارکنان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،عبدالجبار
  • نومبر میں مہنگائی کی شرح کم ہو کر 6.1 فیصد رہ گئی، ادارہ شماریات
  • محکمہ صحت ریلوے سکھر ڈویژن کے ڈی ایم او ڈاکٹرمقصود گل اپنی نگرانی میں صفائی کے عمل کا جائزہ لے رہے ہیں
  • پارلیمنٹ اور جمہوریت کے خلاف ہر سازش ناکام بنائیں گے، ایاز صادق
  • کمشنر بلتستان ڈویژن کی زیرِ صدارت انتخابی انتظامات سے متعلق اہم اجلاس
  • سجاول میں پیپلزپارٹی کا یوم تاسیس منایاگیا، مرکزی تقریب انڈس ہال میں منعقد ہوئی