سندھ حکومت کا دیوالی پر دوروزہ عام تعطیل
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی:۔ سندھ حکومت نے ہندو ملازمین کے لیے 20 اور 21 اکتوبر کو دو دن کی سرکاری چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، 19 اکتوبر اتوار کا دن پہلے سے ہی ہفتہ وار چھٹی ہے اس لیے ہندو ملازمین کو 19 سے 21 اکتوبر تک تین دن کی مسلسل چھٹی مل جائے گی، وہ اس موقع پر اپنے خاندان اور پیاروں کے ساتھ دیوالی کی خوشیاں منا سکیں گے۔
سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن ڈپارٹمنٹ کے نوٹیفکیشن کے مطابق یہ چھٹیاں صوبے بھر کی تمام سرکاری اور نیم سرکاری اداروں، اسکولوں، کالجوں، یونیورسٹیوں اور مقامی کونسلوں میں کام کرنے والے تمام ہندو ملازمین پر لاگو ہوں گی۔
فی الحال سندھ ہی واحد صوبہ ہے جس نے دیوالی پر سرکاری چھٹی کا اعلان کیا ہے لیکن جلد ہی وفاقی حکومت اور دیگر صوبوں سے بھی ایسے اعلانات متوقع ہیں، اس سے پورے پاکستان میں ہندو برادری دیوالی کا تہوار قومی سطح پر باوقار طریقے سے منا سکے گی۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ٹنڈوجام،زرعی تحقیقاتی ادارے کے ملازمین کی تنظیم سارنگیا کے سالانہ الیکشن میں کامیاب اُمیدوار وںکا گروپ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز