سرکاری جامعات کی فیسوں میں اضافہ حکومتی منظوری سے مشروط
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
وزیر جامعات و تعلیمی بورڈز سندھ نے کہا کہ وفاقی حکومت جامعات کی گرانٹ میں اضافہ نہیں کر رہی جس کے باعث سرکاری جامعات مالی دباؤ کا شکار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے تمام سرکاری جامعات میں طلبہ کی فیسوں میں اضافے کو حکومتی منظوری سے مشروط کر دیا۔ وزیر جامعات و تعلیمی بورڈز سندھ محمد اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ صوبے میں 9ویں سے 12ویں جماعت تک نیا گریڈنگ سسٹم لانے پر بھی غور جاری ہے، جس کیلئے سندھ کے مختلف تعلیمی بورڈز سے تجاویز اور اعتراضات موصول ہو چکے ہیں، تکنیکی مسائل کے حل کے بعد نیا گریڈنگ سسٹم نافذ کیا جائے گا، جو بین الاقوامی معیار کے مطابق ہوگا۔ محمد اسماعیل راہو نے کہا کہ وفاقی حکومت جامعات کی گرانٹ میں اضافہ نہیں کر رہی جس کے باعث سرکاری جامعات مالی دباؤ کا شکار ہیں، اس صورتحال میں سندھ حکومت اضافی گرانٹ فراہم کرکے تعلیمی عمل کو متاثر ہونے سے بچا رہی ہے۔
محمد اسماعیل راہو نے کہا کہ پبلک سیکٹر جامعات اخراجات میں اضافے کے باعث فیسیں بڑھاتی ہیں، لیکن اب انہیں پابند کیا جائے گا کہ اگر کسی جامعہ کو فیسوں میں اضافہ کرنا ہو تو پہلے حکومت سے منظوری لی جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ طلبہ پر اضافی مالی بوجھ نہیں ڈالا جائے گا، تعلیمی اخراجات کا زیادہ تر حصہ پہلے ہی حکومت برداشت کر رہی ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سرکاری جامعات میں اضافہ نے کہا
پڑھیں:
کراچی میں رینجرز کی تعیناتی مزید ایک سال کیلئے بڑھانے کی منظوری
ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ رینجرز انسدادِ دہشتگردی ایکٹ کے تحت اختیارات کے ساتھ پولیس کی معاونت جاری رکھے گی۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کابینہ نے کراچی میں رینجرز کی تعیناتی مزید ایک سال کیلئے بڑھانے کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں کراچی میں رینجرز کی تعیناتی مزید ایک سال کیلئے بڑھانے کی منظوری دی گئی۔ اس حوالے سے ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ رینجرز انسدادِ دہشتگردی ایکٹ کے تحت اختیارات کے ساتھ پولیس کی معاونت جاری رکھے گی۔ ترجمان نے کہا کہ سندھ رینجرز کی تعیناتی کی نئی مدت 9 دسمبر 2025ء سے مؤثر ہوگی۔